Jija Sali Suicide: ارریہ کے تاراباڑی تھانے کی حراست میں بہنوئی اور سالی نے خودکشی کرلی۔ ان دونوں کو پولیس نے گزشتہ جمعرات (17 مئی) کی دوپہر کو حراست میں لیا تھا۔ دونوں کی حراست میں موت کے بعد جمعہ (18 مئی) کی صبح گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تاراباڑی تھانے کا گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ شروع کردی۔ تھانے کو آگ لگا دی۔ پتھر بھی برسائے۔ اس واقعہ میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ایس ڈی پی او صدر سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر ایس ڈی پی او رامپوکر سنگھ سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ناراض گاؤں والے کسی کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا۔ اس میں صدر ایس ڈی پی او رامپوکر سنگھ سمیت پانچ پولیس اہلکار پتھراؤ میں زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال پولیس اس معاملے میں کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے۔
کیا ہے سارا معاملہ؟
جمعرات کی رات تاراباڑی پولیس اسٹیشن نے ایک نابالغ لڑکی (سالی) اور اس کے عاشق (بہنوئی) کو حراست میں لیا تھا۔ دونوں نے تھانے میں ہی خودکشی کر لی۔ جیسے ہی لوگوں کو اس بات کا علم ہوا تو معاملہ زور پکڑ گیا۔ مشتعل لوگوں کا ماننا ہے کہ موت پولیس کی پٹائی سے ہوئی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد تاراباڑی تھانے پہنچ گئی اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس کے بعد معاملہ بگڑ گیا۔
دو دن پہلے ہی ہوئی تھی بہنوئی اور سالی کی شادی
معلومات کے مطابق لڑکی کی عمر 14 سال بتائی جاتی ہے۔ دونوں کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی۔ میاں بیوی کی طرح رہ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک نابالغ لڑکی کی بڑی بہن اور اس کے بہنوئی مٹھو سنگھ کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوئی تھی۔ جمعرات کے روز اس کے عاشق (بہنوئی) کو ترونا گاؤں کی پولیس نے گرفتار کر کے تھانے لایا تھا۔ لڑکی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ خودکشی کے بعد اب ہنگامہ برپا ہے۔
خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی
ادھر خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہنوئی نے بیرک کے گیٹ سے تولیے سے پھانسی لگائی ہے، جبکہ لڑکی نے دوپٹہ سے لٹک کر خودکشی کر لی ہے۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…