بہار کے جموئی میں حادثہ
جموئی: بہار کے جموئی چندرامنڈی تھانہ علاقے کے باسبوتیا گاؤں میں ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک سوئفٹ کار حادثہ کا شکار ہو گئی، جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ گاڑی میں کل 9 افراد سوار تھے۔ ان میں سے تین کی موت ہوگئی، جب کہ باقی دیوگھر کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق سبھی منڈن سنسکار کے لیے آرہ سے دیوگھر جا رہے تھے۔ ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ چندرامنڈی پولیس اسٹیشن کے انچارج سبودھ یادو نے کہا، ”زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اب آگے کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: راجدھانی پٹنہ میں سنسنی خیز واردات، اسکول میں طالب علم کی ملی لاش، مشتعل بھیڑ نے اسکول کو کیا نذرِ آتش
ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی شناخت 5 سالہ ابھینندن اور 5 سال کی نندنی کماری کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ، زخمیوں کی شناخت مینا کماری، آنند کمار، بابونی دیوی، روہت، ناگیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…