جن سورج کے بانی پرشانت کشور جو بی پی ایس سی امتحانات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کر رہے تھے، ان کو پٹنہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پیر کی صبح 4 بجے انہیں گاندھی میدان سے زبردستی اٹھا کر ایمس لے جایا گیا۔ پرشانت کشور 2 جنوری بروز جمعرات سے بھوک ہڑتال پرتھے ۔
پولیس نے جن سورج کے سربراہ پرشانت کشور کو پیر 6 جنوری کی صبح 4 بجے حراست میں لے لیا گیا۔ وہ بی پی ایس سی امتحان کے پیپر لیک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ پولیس نے گاندھی میدان کی وہ جگہ خالی کرالی گئی ہے، جہاں جن سورج کے سربراہ پرشانت کشور غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔
اس سلسلے میں جن سورج پارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس پرشانت کشور کو ایمس لے گئی ہے۔ انہیں باقی سب سے الگ کر دیا گیا ہے۔ پرشانت کشور نے کسی بھی طرح کے علاج سے انکار کر دیا ہے اور اپنی بھوک ہڑتال (انشن )جاری رکھی ہوئی ہے۔
پرشانت کشور کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بہار پولیس نے انہیں بھوک ہڑتال والی جگہ گاندھی میدان سےصبح 4 بجے گرفتارکرانہیں ایمبولینس میں نامعلوم مقام پر لے گئی۔ وہاں انہوں نےعلاج کرانے سے انکار کر دیا ہے اور اپنی بھوک ہڑتال رکھنے کی بات کہی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامیوں کے احتجاج کے درمیان پولیس انہیں زبردستی پنڈال سے لے جا رہی ہے۔
گرفتار ہونے سے پہلے ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا تھا
پرشانت کشور بی پی ایس سی امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف 2 جنوری سے بھوک ہڑتال (انشن) پر تھے۔ان کا روزانہ طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اتوار 5 جنوری کو بھی ڈاکٹر لال پانڈے نے جانچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، پرشانت کشور کی صحت ابھی تک ٹھیک ہے۔ بھوک ہڑتال کی وجہ سے جسم میں یوریا کی سطح قدرے بڑھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شوگر لیول اوپر اور نیچے جا رہا ہے۔ ڈاکٹر نے پرشانت کشور سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ابھی سولڈ اور لیکوئیڈ خوراک لینا شروع نہیں کرتے ہیں تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…