پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اور دھماکہ کر دیا ہے۔ بابر اعظم اب T-20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ایسا کرکے بابر نے روہت شرما کو ایک طرح سے شکست دی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ اگرچہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ،لیکن پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک خاص معجزہ کر دکھایا۔ بابر اعظم نے میچ میں 26 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز کے دوران T-20 انٹرنیشنل میں روہت شرما کو شکست دی۔ اب بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی میں کل 3987 رنز ہیں۔ وہیں روہت شرمانے 143 اننگز میں 3974 رنز بنائے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ کھیلا جا رہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ
توقع ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنانے کے لیے روہت، وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز وراٹ کوہلی کے نام ہے ۔ ویراٹ کوہلی نے اب تک 109 T20I اننگز میں کل 4037 رنز بنائے ہیں۔ پال اسٹرلنگ نے جہاں 141 اننگز میں 3589 رنز بنائے وہیں، مارٹن گپٹل نے 118 اننگز میں مجموعی طور پر 3531 رنز بنا کر کمال کیا ہے۔
T20I کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز
وراٹ کوہلی نے 109 اننگز میں 4037 رنز بنائے
بابر اعظم نے 111 اننگز میں 3987 رنز بنائے
روہت شرما نے 143 اننگز میں 3974 رنز بنائے
پال اسٹرلنگ نے 141 اننگز میں 3589 رنز بنائے
مارٹن گپٹل نے 118 اننگز میں 3531 رنز بنائے
بابر اعظم نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
اس کے علاوہ بابر نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو بطور کپتان شکست دی ہے۔ بابر اعظم بطور کپتان T-20 میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ یہ کر کےبابر اعظم نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ بحیثیت کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں صرف 26 اننگز میں 1000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ روہت شرما نے یہ کارنامہ 29 اننگز میں انجام دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وروراٹ کوہلی بطور کپتان 30 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…