بھوپال: ہفتہ کی شام مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں سے ٹکرانے والے تیز طوفان نے کئی علاقوں میں بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے فصلیں بڑے پیمانے پر تباہ ہوئیں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ طوفان سے برہان پور اور کھرگون اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ برہان پور میں کیلے کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے جبکہ کھرگون کے کچھ گاؤں میں مکانات گر گئے ہیں۔
کانگریس نے کیا معاوضہ دینے کا مطالبہ
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے طوفان کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کے روز ٹویٹر پر لکھا، “کل شام برہان پور ضلع میں آنے والے تیز طوفان کی وجہ سے کیلے کی فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر سروے کرایا جائے اور متاثرہ کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔ “
کھرگون میں طوفان کے سبب کافی نقصان
اسی طرح کھرگون ضلع میں بھی طوفان کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ طوفان نے سب سے زیادہ تباہی ضلع کی بھکن گاؤں تحصیل کے پوکھرابادہ اور ماڈر گاؤں میں کی ہے۔ طوفان کے باعث کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ ان کی دیواریں گر گئیں اور چیزیں ہوا میں اڑنے لگیں۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ طوفان کے سبب اس علاقہ میں املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔
مدھیہ پردیش میں اس وقت پڑ رہی ہے شدید گرمی
قابل ذکر ہے کہ اس وقت ریاست میں شدید گرمی جاری ہے۔ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہے۔ شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ دن کے وقت اپنے گھروں سے صرف اس وقت نکل رہے ہیں جب بہت ضروری ہو۔
بچے اور بوڑھے گرمی سے سب سے زیادہ متاثر
مدھیہ پردیش میں شدید گرمی سے لوگوں کی صحت بھی خراب ہو رہی ہے۔ بچے اور بوڑھے اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں چند روز تک گرمی سے راحت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…