بھارت ایکسپریس۔
Asia Cup 2023: کولمبو میں ہندوستان کے خلاف سپر-4 میچ کے دوران شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے نسیم شاہ ایشیا کپ 2023 کے باقی میچوں سے باہرہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں 22 سال کے تیز گیند باز زماں خان کو شامل کیا گیا ہے۔ زماں خان کو کل ہی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر
کولمبو میں ہندوستان کے خلاف سپر-4 مقابلے میں ہندوستان کے خلاف کھیلتے وقت کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ہندوستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ ٹیم کے میڈیکل اسٹاف ابھی بھی ان پر نظررکھے ہوئے ہیں اور ٹیم منیجرنے آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی ضروری احتیاط برت رہا ہے۔
حارث رؤف ٹیم میں برقرار
اس درمیان تیزگیند باز حارث رؤف، جنہوں نے نسیم شاہ کے ہندوستان کے خلاف بلے بازی نہیں کی تھی۔ بارش کی وجہ سے چلے دو دن کے میچ کے پہلے دن داہنے حصے میں چوٹ کی وجہ سے باہرہوگئے تھے۔ حالانکہ وہ تیزی سے ریکور کر رہے ہیں، اس لئے دائیں ہاتھ کا تیزگیند باز ابھی بھی ٹیم میں شامل ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا، “دونوں تیزگیند بازوں کو ٹیم کا میڈیکل پینل دیکھ رہا ہے۔ اور ساتھ ہی ورلڈ کپ سے پہلے تک دونوں کی نگرانی جاری رہے گی۔ دونوں ملک کے لئے بیش قیمتی جائیداد ہیں۔”
پاکستان کے لئے یہ جیتنا بہت اہم
پاکستانی ٹیم آئندہ سپر-4 کا مقابلہ آج جمعرات کے روز (14 ستمبر) کو آرپریم داسا اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ بابراعظم کی قیادت میں مین ان گرین کو فائنل میں پہنچنے کے لئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ ہندوستان نے پاکستان اور سری لنکا کو ہراکر فائنل میں جگہ یقینی کرے گی۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلہ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 17 ستمبر کو ہندوستانی ٹیم سے ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…