-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: امراوتی، گیا، پانی پت، ہزاری باغ، سیلم اورجام نگرمیں کرکٹ کا جنون سرچڑھ کربولا۔ ان شہروں میں قائم کئے گئے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں اس ہفتے کے آخرمیں بہت زیادہ لوگ دیکھنے کوملے۔ 60 ہزارسے زائد تماشائیوں نے فین پارکوں میں کرکٹ کا براہ راست لطف اٹھایا۔ جیو سنیما کے ذریعے فین پارکوں میں آئی پی ایل میچوں کی ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ کی جا رہی ہے۔ جیوسنیما کے پاس آئی پی ایل کے سرکاری ڈیجیٹل نشریاتی حقوق ہیں۔
ملک بھرمیں کل 35 ایسے فین پارک بنائے جانے ہیں۔ ان فین پارکوں کا مقصد ہرانٹرنیٹ صارف تک کرکٹ لے جانا ہے۔ جیو سنیما اس اقدام کا حصہ ہے اورکمپنی نے اب تک 13 ریاستوں کے 21 شہروں میں قائم فین پارکوں میں لائیو کرکٹ ایکشن کو ڈیجیٹل طورپراسٹریم کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر کسی کھیل کے ایونٹ کو ڈیجیٹل طورپرنشرکیا جا رہا ہے۔
ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکوں میں داخلہ بالکل مفت ہے۔ میچ کے ساتھ ساتھ شائقین نے فین پارک میں فیملی زون، کڈززون، فوڈ اینڈ بیوریجزاورجیو سینما ایکسپیریئنس زون سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…