بین الاقوامی

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

Sheikh Haseena Extradition: بنگلہ دیش نے بھارت کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی حکومت کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہتی ہے کہ شیخ حسینہ عدالتی عمل کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں۔“

پیر کو ہی امور داخلہ کے مشیر جہانگیر عالم نے کہا کہ ان کی وزارت نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھارت سے واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد ہی بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ ہندوستان سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بنگلہ دیش کس معاہدے کے تحت بھارت سے شیخ حسینہ کا مطالبہ کر رہا ہے؟

بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومتوں کے درمیان 2013 میں حوالگی سے متعلق ایک معاہدہ ہوا تھا۔ 2013 سے، ہندوستان کے درمیان ‘قابل حوالگی جرائم’ کے ملزمان یا مفرور ملزمان اور قیدیوں کو ایک دوسرے کے حوالے کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت وہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم، حوالگی کے اس معاہدے کی ایک شق میں کہا گیا ہے کہ اگر حوالگی کیے جانے والے شخص کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہوں، تو درخواست کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Winter Season in Gaza: غزہ میں موسم سرما کا حملہ! لوگ گرم کپڑوں اور لحاف کے بغیر خیموں میں رہنے پر مجبور

کن جرائم کے تحت حوالگی کی درخواست کی جا سکتی ہے؟

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حوالگی کا معاہدہ سیاسی معاملات کے علاوہ جرائم میں ملوث افراد کی حوالگی کی اجازت دیتا ہے۔ ان جرائم میں دہشت گردی، بم دھماکے، قتل اور گمشدگی جیسے جرائم شامل تھے۔ تاہم بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر بڑے پیمانے پر قتل، لوٹ مار اور جعلسازی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے ایک کمیشن نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں ان پر لوگوں کو غائب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ‘انفولڈنگ دی ٹروتھ’ نامی اس رپورٹ میں شیخ حسینہ پر بنگلہ دیش کے کچھ اہم لوگوں کو غائب کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago