اسپورٹس

IPL 2023: سوریہ کمار کے طوفان میں اڑگیا بنگلور، میکسویل- ڈوپلیسی کی نصف سنچری پر پھر گیا پانی، ممبئی کی آسان جیت

MI vs RCB, IPL 2023, Suryakumar Yadav: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں منگل کو آئی پی ایل 2023 کا 54واں مقابلہ کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ لیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آرسی بی نے 20 اوور میں 66 وکٹ گنواکر 199 رن بنائے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی اورگلین میکسویل کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے شاندار شراکت ہوئی۔ جواب میں ممبئی نے 16.3 اوور میں 4 وکٹ گنواکر 200 رن بنائے اور 6 وکٹ سے اس مقابلے کو جیت لیا۔

ممبئی انڈینس کی شاندار شروعات

بنگلورو کی طرف سے ملے 200 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ممبئی انڈینس کی شروعات شاندار رہی۔ ایشان کشن نے آتے ہی بڑے شاٹ لگانا شروع کئے۔ وہیں دوسرے اینڈ پر روہت شرما خاموش رہے۔ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پرایشان کشن 21 گیندوں پر 42 رن بناکرکیچ آؤٹ ہوئے۔ اسی اوور کی آخری گیند پر وانندو ہسرنگا نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ حالانکہ روہت شرما اس فیصلے سے ناخوش نظرآئے۔ ممبئی کے کپتان نے 8 گیندوں پر 7 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے ایک چوکا بھی لگایا۔

سوریہ کمار یادو کی طوفانی اننگ

16 ویں اوورکی چوتھی گیند پر ممبئی انڈینس کو تیسرا جھٹکا لگا۔ طوفانی بلے بازی کر رہے سوریہ کمار یادو 35 گیندوں پر 83 رنوں کی اننگ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اپنی اس اننگ میں اسکائی  نے 7 چوکے اور6 شاندارچھکے لگائے۔ وجے کمار ویشاک نے آرسی بی کو اہم کامیابی دلائی۔ اگلی ہی گیند پر ٹم ڈیوڈ بھی میکسویل کو کیچ تھما بیٹھے۔ ان کا کھاتہ تک نہیں کھلا۔ نیہال وڈھیرا 34 گیندوں پر 52 رن اورکیمرون گرین 2 گیندوں پر 2 رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔

وراٹ کوہلی نے بنایا ایک رن

اس سے پہلے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کی شروعات خراب رہی۔ پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر جیسن بیہرین ڈارف نے وراٹ کوہلی کو ایشان کشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انفارم وراٹ کوہلی 4 گیندوں پر صرف ایک رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے انوج راوت بھی ناکام رہے۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر بیہرن ڈارف نے انہیں کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ راوت نے 4 گیندوں پر 6 رن بنائے۔ فاف ڈوپلیس اور گلین میکسویل کے درمیان تیسرے وکٹ کے لئے 120 رنوں کی شراکت ہوئی۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

47 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago