قومی

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

ممبئی: جیوکے ہیملیزونڈرلینڈ میں بچوں کے قہقہوں سے ماحول خوشگوارہوگیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے ای ایس اے ڈے پرپسماندہ سماج کے تقریباً 1,000 بچے خوابوں کی اس دنیا کا حصہ بنے۔ بچوں نے جھولوں، کھیلوں اوردیگرتفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے کرخوب لطف اٹھایا۔

ان بچوں کوہیملیزکے ونڈرلینڈ میں لانے میں، سماجی تنظیموں کا تعاون تھا، جوریلائنس کے ای ایس اے پروگرام سے وابستہ ہیں۔ ریلائنس کے رضا کاربچوں کی مسلسل دیکھ بھال کررہے تھے اورانہیں ‘کہانی، کلا، خوشی’ مہم میں حصہ لینے کے لئے ترغیب دے رہے تھے۔ اس مہم کے ذریعہ بچوں کوہندوستان کے عظیم ہیروزکی کہانیوں سے متعارف کرایا گیا۔
جیوورلڈ گارڈن میں، جیواوراجمیرا ریئلٹی کی طرف سے پیش کردہ ہیملیزونڈرلینڈ نے مشترکہ طورپربچوں کے لیے مانسٹررائڈ، ہیملیزکا گاؤں، ہانٹیڈ سرکس اوربڑے جھولوں کے لئے متعدد تفریحی اورتعلیمی سرگرمیاں تخلیق کیں۔ اس سال ونتارا نے اپنا اسٹال بھی لگایا، جہاں بچوں نے زخمی جانوروں اورپرندوں کی مدد کرنے کا طریقہ سیکھا۔ ونتارا میں رینجرزنے بتایا کہ کس طرح زخمی جانوروں کو ونتارا لایا جاتا ہے، ان کا علاج کیا جاتا ہے اورانہیں فطرت میں صحت مند زندگی گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

بچوں کویہ بھی بتایا گیا کہ وہ خود بھی جانوروں اورپرندوں کے تحفظ میں اپنا حصہ کیسے ڈال سکتے ہیں۔ ہربچے کو ونتارا سے کھلونے اور معلومات فراہم کی گئیں، جسے ریلائنس فاؤنڈیشن نے اکٹھا کیا تھا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کا یہ اقدام بچوں کوکھیلوں کے ذریعہ سکھانے کی کوشش ہے کہ وہ نہ صرف اپنی زندگی کو بہتربناسکتے ہیں بلکہ معاشرے کومزید خوبصورت بنانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

2 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

3 hours ago