بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ونود کامبلی کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی۔ انہیں تھانے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ونود کامبلی کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ وہ حال ہی میں سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کے بعد خبروں میں تھے۔ونود کامبلی شدید بیماری میں مبتلا ہیں۔ وہ اپنے نشے کی وجہ سے کافی زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ کئی بار ریہیب مرکز بھی جا چکے ہیں۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ حال ہی میں ونود کامبلی چرچہ میں آئے تھے۔ انہوں نے رماکانت اچریکرمیموریل کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی تھی۔ اس پروگرام میں سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کی۔ سچن ٹنڈولکر اور ونود کامبلی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ ونود کامبلی چاہتے تھے کہ سچن ٹنڈولکر ان کے قریب بیٹھیں۔ لیکن کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد وہ دوسری جگہ بیٹھ گئے۔
دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ ونود کامبلی مختلف مسائل سے بھی دو چار ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کی طبیعت خراب تھی۔ اب ایک بار پھرانہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو انہیں جلد ہی ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ لیکن اس بارے میں سرکاری معلومات ابھی آنا باقی ہے۔
1991 میں ڈیبیو کیا
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 1993 میں ٹیم انڈیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ونود کامبلی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کی مضبوط شروعات کی تھی۔ وہ ہندوستان کے لیے تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے تھے۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 14 اننگز میں انجام دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی کارکردگی مسلسل خراب ہوتی گئی تھی۔
ونود کامبلی نے ٹیم انڈیا کے لیے کئی میچوں میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 104 ون ڈے میچ کھیلےتھے۔ ونود کامبلی نے اس فارمیٹ میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے ساتھ ہی 2477 رنز بنائے۔ ان کا بہترین ون ڈے سکور 106 رنز ہے۔ونود کامبلی نے 17 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔ انہوں نے 1084 رنز بنائے ہیں۔ ونود کامبلی کا فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کیریئر بھی شاندار رہا ہے۔ ونود کامبلی نے فرسٹ کلاس میچوں میں 9965 رنز بنائے ہیں۔ ونودکامبلی کا موازنہ بار کئی بڑے کرکٹرز سے ہوا کرتا تھا۔ لیکن وہ اس وقت برے وقت سے گزر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…