Bharat Express DD Free Dish

Horrific road accident in Purulia: مغربی بنگال کے پرولیا میں خوفناک سڑک حادثہ، 9 افراد ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بولیرو میں سوار 9 افراد کو بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والے جھارکھنڈ کے نمڈیہ کے رہنے والے تھے، جو پرولیا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔

مغربی بنگال کے پرولیا میں خوفناک سڑک حادثہ

پرولیا: مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 18 پر بلرام پور تھانہ علاقہ میں نامشول کے قریب اس وقت پیش آیا، جب بولیرو کار میں سوار لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

تیز رفتار ٹریلر نے بولیرو کو ماری ٹکر

معلومات کے مطابق یہ حادثہ پرولیا جمشید پور قومی شاہراہ 18 پر بلرام پور کے نامشول میں صبح 7 بجے پیش آیا۔ باراتیوں سے بھری بولیرو کار شادی کے بعد پرولیا سے بلرام پور واپس آرہی تھی۔ اچانک جمشید پور سے تیز رفتاری سے آنے والے ایک ٹریلر نے اسے ٹکر مار دی۔ اس سے کار چکنا چور ہو گئی جبکہ بھاری سامان سے لدا ٹریلر بھی سڑک کنارے پلٹ گیا۔ واقعے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت ٹھپ ہوگئی۔

جھارکھنڈ کے نمڈیہ کے باشندہ تھے مہلوکین

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بولیرو میں سوار 9 افراد کو بلاک پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مرنے والے جھارکھنڈ کے نمڈیہ کے رہنے والے تھے، جو پرولیا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read