Gold-Silver Price: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ، جانیے تہواروں سے پہلے خریدیں یا انتظار کریں؟
تہواروں کے سیزن کی شروعات سے قبل صرافہ بازار میں سونا اور چاندی سستے ہو گئے ہیں۔ قیمتوں میں آئی اس بڑی گراوٹ کے بعد خریداروں کے پاس خریداری کا اچھا موقع ہے۔
Asim Waqar joins Congress: اسدالدین اویسی کولگا بڑا جھٹکا، اے آئی ایم آئی ایم چھوڑکر عاصم وقار کانگریس میں شامل، پارٹی چھوڑنے کی بتائی بڑی وجہ
یوپی اسمبلی الیکشن سے پہلے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان عاصم وقارکانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس انچارج راجیندرپال گوتم، آل انڈیا اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی اور ریاستی صدراجے رائے کی موجودگی میں کاکنگریس میں سدالدین اویسی کا ساتھ چھوڑکر کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن سے پہلے اسدالدین اویسی کے لئے یہ بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے ترجمان ڈاکٹر عبدالمنان اے آئی ایم آئی ایم چھوڑکر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔
Delhi Sleeper Bus Gangrape Case: دہلی میں چلتی سلیپر بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی، فنگر پرنٹس سے کھلا راز ڈی این اے رپورٹ کا انتظار
دارالحکومت دہلی میں چلتی سلیپر بس کے اندر 11ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں پولیس کو اہم فارینسک شواہد ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بس سے متاثرہ طالبہ اور دونوں ملزمان کے فنگر پرنٹس ملے ہیں۔ اب پولیس کو DNA رپورٹ کا انتظار ہے۔
Barefoot Mother’s Race For Her Daughters: بیٹیوں کی تعلیم کے لیے ننگے پاؤں دوڑی ماں، ہندوستان میں تعلیم کے مسائل اجاگر کرتی ہے جدوجہد کی یہ کہانی
مہاراشٹر کی 47 سالہ خاتون نے اپنی بیٹیوں کی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انعامی رقم حاصل کرنے کی غرض سے 3 کلومیٹر کی دوڑ میں ننگے پاؤں حصہ لیا۔ ان کی یہ کوشش والدین کی عزم و ہمت کی مثال بن گئی ہے۔
Weather Update: ’جاتے جاتے مانسون مچائے گا کہرام..!‘ 21 ریاستوں میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور بارش کا الرٹ
آئی ایم ڈی نے 2 ستمبر کو دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اتراکھنڈ سمیت 21 ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے 51 رکنی قومی نگرانی کمیٹی کا اعلان، آئینی، قانونی اور سیاسی راستے اختیار کرنے کا فیصلہ
اس کمیٹی میں سماجی، مذہبی، قانونی، سیاسی اور سول سوسائٹی سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں۔ کمیٹی کا قیام بھارتی مسلمانوں کے حقوق سے متعلق مسائل پر آئینی، قانونی اورسیاسی راستے اختیارکرنے، آئین میں حاصل حقوق، شہری آزادیوں، سیاسی نمائندگی اوربرادری سے متعلق دیگرمعاملات پرمشترکہ طورپرکارروائی کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔
Reliance Consumer Ice Cream: بامبے کریمری کے نام سے آئس کریم برانڈ لانچ، 10روپئے سے آئس کریم بیچے گی ریلائنس کنزیومر
آرسی پی ایل کا کہنا ہے کہ وہ بامبے کریمری کو ایک ایسے برانڈ کے طور پر پوزیشن دے رہا ہے، جو سستی قیمت پر پریمیم ڈیری تجربہ پیش کرتا ہے۔ کمپنی اپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، ریٹیل رسائی اور صارفین کی بصیرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے طویل مدتی کے لیے اس زمرے میں داخل ہو رہی ہے۔
Chandrashekhar on Ravi Kishan’s ‘Spain’ Remark: ’’شکر ہے ہم بغیر ویزا کے گورکھپور جا سکتے ہیں…‘‘، روی کشن کے ’اسپین‘ والے بیان پر چندر شیکھر کا طنز
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ انہیں اتر پردیش کے لوگوں کی فکر ہے، جہاں بے روزگاری کے باعث نوجوان ملازمت کی تلاش میں نقل مکانی کر رہے ہیں۔ پیپر لیک کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو احتجاج کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ تعلیم کی خراب صورتحال اور گرتی ہوئی سطح بھی ہمارے سامنے ہے۔
Torrential Rains Batter Jharkhand: موسلا دھار بارش سے جھارکھنڈ بدحال، گنگا سمیت کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر، کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات
ڈپٹی کمشنروں کی ہدایت پر سرکاری اسکولوں میں راحتی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پشتوں پر مویشیوں کے لیے بھی راحتی کیمپ بنائے گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کو خشک راشن، ترپال اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Continuous Rain in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری، الموڑہ میں مکان گرنے سے تین افراد ہلاک
مسلسل بارش کے باعث پیر کے روز مسوری-دہرادون روڈ پر بھی لینڈ سلائیڈ ہوئی۔ پانی والا موڑ کے قریب ملبہ، پتھر اور درخت سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوا اور راستہ بند ہو گیا۔ موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر دہرادون اور پتھورا گڑھ میں جماعت 1 سے 12 تک کے تمام اسکولوں کے ساتھ آنگن واڑی مراکز کو بھی 1 ستمبر کو بند کر دیا گیا ہے۔





