Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

کرناٹک فحش ویڈیو معاملے کے ملزم پرجول ریونّا کے والد ایچ ڈی ریونّا کو راحت ملی ہے۔ اسپیشل کورٹ نے جنسی استحصال معاملے میں انہیں ضمانت دے دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جھارگرام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی بنگال کے لوگوں کے لیے اور بنگال کی شناخت کے لیے بھی خطرہ ہے۔

روڈ شو کے چند گھنٹے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مقدس شہر پوری کے تئیں اظہار تشکر کیا اور کہا کہ شدید گرمی بھی بھیڑ کو آنے سے نہیں روک سکی۔

پرجول ریوانا کے والد اور جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی ریوانہ کو 4 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف خاتون کے بیٹے نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

مغربی بنگال میں سہ پہر تین بجے تک 62.72 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے جبکہ مہاراشٹر میں 38.77 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے بعد لداخ میں سب سے زیادہ 61.26 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

بی جے پی کے قومی صدر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی عوام اور ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے کوردھا میں بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ تیندو پتہ توڑنے گئے مزدوروں کی پک اپ بے قابو ہوکر 20 فٹ گہرے گڈھے میں گرگئی۔ حادثے میں پک اپ کے نیچے دب کر 15 مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ای ڈی کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں میں ایم ایل اے درگیش پاٹھک کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے اس غیر ملکی فنڈ کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیا۔

کنڈا رکن اسمبلی رگھوراج پرتاپ سنگھ عرف راجا بھیا، اب کھل کر بی جے پی کے خلاف آگئے ہیں۔ یوپی کی تین سیٹوں پراثر پڑنا طے مانا جا رہا ہے۔

درخواست دائر کرتے ہوئے قانون کے طالب علم نے ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے عدالت کے اس فیصلے سے سبق سیکھا ہے۔