Bharat Express DD Free Dish

Lightning wreaks havoc in Kaushambi: اتر پردیش کے کوشامبی میں آسمانی بجلی کا قہر، چار بچے ہلاک، پانچ زخمی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ 5 زخمیوں میں سے 2 صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں، جب کہ 3 کا علاج جاری ہے۔

کوشامبی میں آسمانی بجلی کا قہر

کوشامبی: اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں آسمانی بجلی نے قہر برپا کر دیا ہے۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچے ہلاک اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔ کوشامبی کے اے ایس پی راجیش سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ کوشامبی ضلع کے دو مختلف تھانوں کے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، جس میں 4 بچے ہلاک اور 5 بچے زخمی ہوئے۔

زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری

معلومات کے مطابق دونوں واقعات تحصیل مانجھن پور کے ہیں۔ پہلا واقعہ سرائے تھانہ علاقہ کے جوگراج پور گاؤں کا ہے، جہاں 4 بچے کھیتوں میں جانور چرا رہے تھے۔ اچانک موسم خراب ہو گیا اور بارش شروع ہو گئی۔ تمام بچے گھروں کو لوٹنے لگے لیکن اس دوران تیز آواز کے ساتھ آسمانی بجلی گری۔ جس کی وجہ سے 13 سالہ ستیش کمار اور 13 سالہ منی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 8 سالہ دیپانجلی اور 10 سالہ پون جھلس گئے۔ دونوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے۔

حادثے میں گووند اور روپا کی ہوئی موت

دوسرا واقعہ کوشامبی تھانہ علاقہ کے تارا کا پوروا گاؤں میں پیش آیا، جہاں پانچ بچے کھیت میں جانور چرا رہے تھے۔ بارش شروع ہوتے ہی سب ایک درخت کے نیچے کھڑے ہو گئے۔ تبھی تیز چمک اور دمک کے ساتھ آسمانی بجلی درخت پر گری۔ اس حادثے میں 16 سالہ گووند نشاد اور 15 سالہ روپا دیوی کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر بچے شدید طور پر جھلس گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال کیا گیا منتقل

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ 5 زخمیوں میں سے 2 صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں، جب کہ 3 کا علاج جاری ہے۔

پریاگ راج میں 4 افراد کی ہوئی تھی موت

اس سے قبل 15 جون کو پریاگ راج میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ ضلع کے بارہ تھانہ علاقے کے سونبرسا گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی کے علاوہ دو بیٹیاں بھی شامل تھیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read