کانگریس صدر انتخاب کے لئے ووٹنگ شروع ہو چکے ہیں۔ کانگریس کا اگلا صدر کون ہوگا؟ ایک عرصے سے جو سوال پوچھا جا رہا تھا آج اس سوال کے جواب کی تصویر واضح ہوجائےگی۔ صدر کے عہدے کی دوڑ میں اب صرف دو امیدوار بچے ہیں۔ ششی تھرور اور ملکارجن کھڑگے۔ آج ملک بھر کے 40 مراکز کے 68 بوتھوں پر ہونے والی ووٹنگ میں تقریباً 9,800 ووٹر ششی تھرور اور ملکارجن کھرگے کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
ووٹنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہو چکا ہے جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ نتائج کا اعلان بروز بدھ 19 اکتوبر کو دہلی کے اکبر روڑ پر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں کیا جائے گا۔ اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ 22 سالوں میں پہلی بار صدر کے انتخاب میں ووٹنگ کرانے کی نوبت پیش آئی ہے۔اس سے قبل سال 1998 میں پارٹی نے سیتارام کیسری کو صدر کے عہدے سے ہٹا کر سونیا گاندھی کو صدر بنایا تھا۔ صدر، سونیا گاندھی کے بعد راہول گاندھی کو بھی بغیر انتخاب کے پارٹی صدر بنا دیا گیا۔
کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ہونے والے اس انتخاب کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ سیتارام کیسری کے بعد پہلی بار گاندھی اور نہرو خاندان سے باہر کا کوئی دوسرا شخص پارٹی کا صدر بنے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس انتخاب پر پورے ملک کی نظر ہے۔
واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں چلائی جارہی بھارت جوڑو یاترا میں اس الیکشن کے لیے پولنگ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔انتخابات سے پہلے ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور نے ملک بھر میں مہم چلائی ہے۔
تاہم ششی تھرور نے الزام لگایا ہے کہ یہ مقابلہ ایسا بھی نہیں ہے کہ پارٹی کی کئی ریاستی اکائیوں کے سربراہان نے ان سے ملاقات نہیں کی بلکہ کھرگے کا خیرمقدم کیا۔ووٹرز کے لیے رہنما اصول
اتوار کی شام، پیر کو ہونے والے اس انتخاب سے ٹھیک پہلے، پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے ووٹروں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے، “بیلٹ پیپر میں دو امیدواروں کے نام ہوں گے۔ ووٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پسندیدہ امیدوار کے سامنے باکس میں ‘ٹک’ لگائیں۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا نشان یا نمبر ووٹ کو باطل کر دے گا”۔ جو نائر کا مبینہ ساتھی ہے۔
رام پورہاری پولیس اسٹیشن کے انچارج سجیت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں ایک…
آپ کو بتادیں کہ نیتاجی کی وفات کب ہوئی یہ ابھی تک معمہ بناہوا ہے،…
اس ٹیم کا بنیادی طور پر کام یہ ہوگا کہ وہ کسی بھی قسم کی…
واضح رہے کہ ہندوستانی آئین میں گوا کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اس…
امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔…
انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں…