قومی

T. Raja’s venomous statement:پندرہ منٹ میں یوپی کے مسلمان صاف ہوجائیں گے اور تلنگانہ کے مسلمان پاکستان بھاگ جائیں گے،ٹی راجا کی گندی زبان نے اگلا زہر

تلنگانہ کے گوشہ محل حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ایک بار پھر اپنے اشتعال انگیز بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی کے چھوٹے بھائی اور اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کو ان کے 15 منٹ کے متنازعہ بیان کے انداز میں جواب دیا ہے۔ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پریاگ راج  میں جاری مہا کمبھ اور ناگا سادھوؤں کے حوالے سے بیان دیا۔

بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے کہا کہ  تم لو گ ہمیں کیا کہتے ہو کہ پندرہ منٹ دے دو،پولیس کو ہٹا دو، 100 کروڑ ہندوؤں کو ختم کردیں گے بولنے والے آج اتر پردیش میں مہا کمبھ ہو رہا ہے،وہاں جاکر  کروڑوں ہندو گنگا میں اسنان کررہے ہیں ۔اس دوران انہوں نے ناگا سادھوؤں کا ذکر کرتے ہوئے اتر پردیش اور حیدرآباد کے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ اس ویڈیو میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جنہیں بھارت ایکسپریس تحریر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ناگا سادھوؤں کی تاریخ یہ ہے کہ وہ کبھی بھی عوام میں نہیں آتے، وہ صرف کمبھ کے دوران آتے ہیں، اگر آپ ان کی تاریخ کو دیکھیں تو سناتن پر جب بھی کوئی بحران آیا، انہی ناگا سادھوؤں نے تلوا،بھالا اٹھایا۔ اکبرالدین اویسی کی ایک پرانی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ناگا سادھوؤں کو حیدرآباد بھیجا جائے تو 15 منٹ تک بولنے والے پاکستان چلے جائیں گے، ہندوؤں سے  کوئی نہ ٹکرانا،ہندو جب اٹھا ہے تب  تاریخ لکھا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Building Collapsed: دہلی  کے براڑی  میں چار منزلہ عمارت منہدم، 8 سے 10 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی…

39 minutes ago

Republic Day 2025 celebrations at NCPUL: جمہوریت کی پاسداری اورحفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: ڈاکٹرشمس اقبال نے کہی یہ بڑی بات

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو…

2 hours ago

Palestine President Reaction on Donald Trump Gaza Plan:  فلسطین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا سخت جواب، کہا- مرنا منظور لیکن…

فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش…

2 hours ago

Jamiat on UCC in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی جمعیت

جمعیۃ علماء ہند حکومت کے اس فیصلے کو نینیتال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں…

2 hours ago