قومی

Munawwar Rana Foundation’s Inauguration: منوررانا فاونڈیشن کا دہلی میں افتتاح، سماجوادی پارٹی کی ترجمان سمیہ رانا نے کانگریس سے اتحاد سے متعلق کیا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ شاعررہے منوررانا سے منسوب فاؤنڈیشن کا افتتاح عمل میں آیا۔ دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ بزمِ منورکے تحت ’’ایک شام آئین کے نام‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان نے کی جبکہ سابق مرکزی وزیراورکانگریس کے سینئرلیڈرسلمان خورشید نے شرکت کی۔ نوجوان شاعر تبریزرانا کی قیادت میں منوررانا فاونڈیشن کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پرایک شاندارمشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ منوررانا کی بیٹی سمیہ رانا سے بھارت ایکسپریس نے خصوصی گفتگو کی۔

سمیہ رانا سے جب سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے اتحاد سے متعلق سوال کیا گیا توانہوں نے کہا کہ اتحاد ہونے کا امکان ہے کیونکہ دونوں پارٹیوں کے سینئرلیڈران اس کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بیان بازی کررہے ہیں، ان کو اس سے پرہیزکرنا چاہئے۔ ہمارے قومی صدراکھلیش یادو نے انڈیا الائنس کی پارٹیوں سے متعلق بیان بازی سے پرہیزکرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیان بازی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئے ہیں، لیکن امید ہے کہ اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا جائے گا۔

سماجوادی پارٹی کی ترجمان نے سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیرکیا ذکر

منوررانا کی بیٹی سمیہ رانا سماجوادی پارٹی کی ترجمان ہیں اوربلرام پورکی اترولہ اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ کی دعویدارہیں۔ سمیہ رانا نے سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیرسے متعلق کہا کہ وہ بڑے سیاسی لیڈرہیں اورمیرے والد صاحب سے ان کے گہرے رشتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے پوسٹرمیں رضوان ظہیرکی تصویرلگائی ہے۔ انہوں نے رضوان ظہیرکی بیٹی زیبا رضوان کوتلسی پوراسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کا مضبوط دعویدار بتاتے ہوئے کہا کہ ان کوٹکٹ ملے گا اوروہ انشاء اللہ جیت بھی حاصل کریں گی۔ انہوں نے رضوان ظہیراورزیبا رضوان کی حمایت کی۔

اشعار اور غزلوں پر گونجتی رہی واہ واہ

اس پروگرام کی خاص بات اس کی تھیم ’ایک شام آئین کے نام‘ رہی۔ اس کے ذریعے ادب اورسماجی نظریات کوایک ہی پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش کی گئی۔ پروگرام میں منوررانا کی شاعری اوران کی ادبی وراثت کوبھی یاد کیا گیا۔ ان کی تحریروں نے ہمیشہ عام زندگی، رشتوں اورسماجی مسائل کو اپنے الفاظ دیئے۔ اسی ادبی وراثت کوآگے بڑھانے کے مقصد سے سجائی گئی اس محفل نے سامعین کوشاعری کی دنیا سے روبروکرایا۔ پورے پروگرام کے دوران شعرا نے اپنی تخلیقات کے ذریعے سامعین کو باندھے رکھا۔ کسی شعر نے دل کو چھوا تو کسی نظم نے سماجی مسائل پرسوچنے کا موقع دیا۔دیر تک جاری رہنے والی اس ادبی شام میں لوگوں نے ہر پیشکش کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مجموعی طورپردہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب کی ’بزمِ منور‘ کی یہ محفل شاعری، ادب اورادبی وراثت کے نام ایک یادگارشام بن گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

52 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

2 hours ago