علاقائی

Drunk Headmaster in Bihar: شراب بندی والے بہار میں نشے کی حالت میں قومی پرچم لہرانے پہنچا ہیڈ ماسٹر، پولیس نے کیا گرفتار

بہار سرکار نے 5 اپریل 2016 کو شراب کی خرید و فروخت اور اس کے پینے پر پوری طرح روک لگا دی تھی  لیکن اس کے باوجود شراب کا کاروبار اور شراب پینے کے معاملےمسلسل سامنے آ رہے ہیں۔بہار کے مظفرپور ضلع میں پولیس نے یوم جمہوریہ پر پوری طرح نشے کی حالت میں قومی  پرچم لہرانے پر ایک سرکاری اسکول کے ہیڈماسٹر کو گرفتار کیا ہے،پولیس نے خود  اس کی  جانکاری دی ہے۔  پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے سنجے کمار سنگھ میناپور علاقے کے دھرم پور مشرقی کے سرکاری مڈل اسکول  کے ہیڈ ماسٹر ہیں ۔البتہ یوم جمہوریہ پر تقریب کے دوران   ہیڈماسٹر جب نشے کی حالت میں اسکول پہنچے تو وہاں کے مقامی  لوگوں نے اس  کی اطلاع پولیس کو دی اور پولیس نے فوراً اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ہیڈماسٹر کو نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

رام پورہاری پولیس اسٹیشن کے انچارج سجیت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں  ایک شکایت ملی تھی کہ ہیڈ ماسٹر نشے کی حالت میں قومی پرچم لہرانے کے لیے اسکول پہنچے  ہیں،اسی لئے  پولیس کی ایک ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات  شروع کی۔ بریتھ اینالائزر ٹیسٹ سے بھی تصدیق ہوئی کہ وہ نشے میں تھا۔  وہیں دوسری جانب اپنی گرفتاری سے قبل ہیڈ ماسٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ شدید مالی پریشانی کا شکار  ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ سےتنخواہ نہیں ملی ہے۔

نشے کی حالت میں ہی بچوں کو پڑھاتے ہیں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے  کہ ہیڈ ماسٹر سنجے کمار سنگھ  سرکاری مڈل اسکول میں تین سالوں سے پڑھا رہے ہیں ، وہ زیادہ تر اسکول میں شراب پی کر آتے ہیں  اور اسی حالت میں بچوں کو پڑھاتے بھی ہیں ۔ یوم جمہوریہ پر اسکول میں پرچم لہرانے کا پروگرام ہو رہا تھا ، اس دوران بھی ہیڈ ماسٹر شراب پی کر ہی اسکول پہنچے، اور پھر وہ اسی حالت میں وہاں لوگوں سے بحث کرنے لگے ، یہ معاملہ بڑھنے پر لوگوں نے رام پور ہاری تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پھر  پولیس نے ہیڈماسٹر کو گرفتار کر لیا ۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Building Collapsed: دہلی  کے براڑی  میں چار منزلہ عمارت منہدم، 8 سے 10 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی…

2 hours ago

Republic Day 2025 celebrations at NCPUL: جمہوریت کی پاسداری اورحفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: ڈاکٹرشمس اقبال نے کہی یہ بڑی بات

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو…

3 hours ago

Palestine President Reaction on Donald Trump Gaza Plan:  فلسطین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا سخت جواب، کہا- مرنا منظور لیکن…

فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش…

3 hours ago