بین الاقوامی

Palestine President Reaction on Donald Trump Gaza Plan:  فلسطین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا سخت جواب، کہا- مرنا منظور لیکن…

Palestine President Reaction on Donald Trump Gaza Plan: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ حلف برداری تقریب کے بعد سے ہی غزہ سے متعلق بیان دے رہے ہیں۔ حلف برداری تقریب میں انہوں نے غزہ کا ذکرکیا۔ وہیں گزشتہ روز انہوں نے اپنا غزہ سے متعلق پلان دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ حالانکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے امن کی اپیل ضرور کی، لیکن اس کے آگے انہوں نے جو بات کہی، اس سے وہ تنازعہ میں آگئے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ کی گئی پیشکش فلسطین اورحماس کو بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی ٹرمپ کے خطرناک پلان سے متعلق ناراضگی ظاہرکی ہے۔

فلسطین کے صدرنے دیا جواب

ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی لوگ اپنے مادروطن کو چھوڑ کرکہیں نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مرنا منظور ہے، لیکن اپنی زمین اور مقدس مقام کو چھوڑکر جانا منظور نہیں ہے۔ وہیں غزہ کے لوگوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش پراعتراض ظاہر کیا ہے۔ یہی نہیں اردو خود ڈونالڈ ٹرمپ کا پلان ماننے کے لئے راضی نہیں ہے۔

غزہ کے لوگوں نے ظاہرکی ناراضگی

غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش کو ازسرنو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا ہے۔ ہاں ہم تکلیف میں ہیں، لیکن یہودیوں کے لئے ہم اپنا ملک نہیں چھوڑیں گے۔ اگرہمیں جانا ہوتا تو ہم بہت پہلے یہاں سے چلے گئے ہوتے۔ ہم مرجائیں گے، لیکن فلسطین سے نہیں جائیں گے۔

اردن نے دیا جواب 

ڈونالڈ ٹرمپ نے اردن اورمصرسے فلسطینی لوگوں کو پناہ دینے کی گزارش کی تھی۔ حالانکہ اردن نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ اردن کے وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو اپنی زمین سے کافی لگاؤ ہے۔ اسے چھوڑنا ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔ اردن نے پہلے ہی 23 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ دی ہے۔ اس موضوع پر ہمارا رخ بالکل واضح ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا غزہ پلان

واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اردن اور مصر کے صدر سے بات کرتے ہوئے غزہ کے لوگوں کو اپنے ملک میں بسانے کا مشورہ دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں گزشتہ کئی سالوں سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ غزہ سمندری کنارہ ہے اور وہاں کا موسم اچھا رہتا ہے۔ اس لئے غزہ کو خالی کروا دینا چاہئے اور وہاں ازسر نو ترقیاتی کام ہونا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

27 minutes ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

28 minutes ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

58 minutes ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

1 hour ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

3 hours ago