قومی

Republic Day 2025 celebrations at NCPUL: جمہوریت کی پاسداری اورحفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: ڈاکٹرشمس اقبال نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: جمہوریت ایک عظیم نعمت ہے جس کی پاسداری اورحفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے۔ جمہوریت جہاں ہمیں بہت سارے سیاسی و سماجی حقوق سے بہرہ ور کرتی ہے وہیں ہمارے اوپراس کی بقا اوراستحکام کے حوالے سے کچھ ذمے داریاں بھی عائد ہوتی ہیں، جنہیں نبھانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹرڈاکٹر شمس اقبال نے کیا۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے مزید کہا کہ آج کا دن محض جشن منانے کا دن نہیں ہے بلکہ یوم احتساب بھی ہے۔ آج کے دن ہمیں ملک کی تعمیروترقی میں اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہیے اور یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ اپنے قومی فرائض کی ادائیگی میں کسی کوتاہی سے کام نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اردو نثرونظم کا ہندوستانی جمہوریت کے تحفظ میں غیرمعمولی کردار رہا ہے اور ہمارے شاعروں، صحافیوں اور تخلیق کاروں نے قومی شعوربیدارکرنے اورحب الوطنی کے جذبات کو مستحکم کرنے میں تاریخی رول نبھایا ہے۔

قومی اردو کونسل اس زبان کے فروغ و اشاعت کے لیے مختلف سطحوں پرکام کررہی ہے اوراس زبان کونئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ قبل ازاں قومی اردو کونسل کے صدردفترجسولہ میں پرچم کشائی تقریب کا نہایت تزک واحتشام سے اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پرکونسل کے اسٹاف بھی موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

9 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

38 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

1 hour ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

2 hours ago