سیاست

Delhi Assembly Election 2025: سی ایم آتشی نے بی جے پی پر یمنا کے پانی کوآلودہ کرنے کا الزام لگایا، الیکشن کمیشن نے ہریانہ سے مانگی رپورٹ

دہلی اسمبلی انتخابات کی جنگ فی الحال  یمنا کے پانی پر مرکوز  ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر ہریانہ کی بی جے پی حکومت پر  یمنا کے پانی کو آلودہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے سی ایم آتشی کی شکایت کا نوٹس لیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دہلی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے ایک میمورنڈم موصول ہوا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دہلی کو ہریانہ سے ملنے والے پانی میں امونیا کی مقدار بڑھ گئی ہے۔ کمیشن نے ہریانہ حکومت سے کل 28 جنوری دوپہر 12 بجے تک اس معاملے میں حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔

سی ایم آتشی نے یہ الزام لگایا تھا

دراصل  عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر دہلی میں پانی کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ سی ایم آتشی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت جان بوجھ کر فیکٹری کی آلودگی کو یمنا میں ڈال رہی ہے، جس کی وجہ سے یمنا میں امونیا کی مقدار بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں تین بڑے ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔ انہوں نے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی تھی۔

ہریانہ حکومت نے زہر ملایا- کیجریوال

سی ایم آتشی کے علاوہ سابق سی ایم اروند کیجریوال نے بھی ہریانہ حکومت پر یمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا، “یمنا کا پانی ہریانہ سے دہلی آتا ہے اور وہاں کی بی جے پی حکومت نے اس میں زہر ملایا، دہلی جل بورڈ محتاط تھا، اگر وہ محتاط نہ ہوتے تو دہلی میں موت کا ننگا ناچ ہو سکتا تھا، یہ انتشار پھیلانے کے لیے کیا گیا تھا۔ دہلی میں انتشار پھیلانے کے لیا یہ کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کو اس میں مداخلت کرنی چاہیے۔

ہریانہ کے وزیر اعلی کا  آیاجواب

ادھر ہریانہ حکومت نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے کہا کہ الزامات لگانا اور بھاگ جانا  اروند کیجریوال کی عادت ہے۔ کیجریوال نے  یمنا کو صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن  ایمنا کو صاف نہیں کر سکے۔ میں نے معیار کی جانچ پڑتال کے بارے میں بات کہی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ISRO launches its 100th mission: اسرو کا 100 واں مشن مکمل، NVS-02 نیویگیشن سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ کیا لانچ

نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم ہندوستان میں صارفین کو اور ہندوستانی سطح سے تقریباً 1500 کلومیٹر کے…

32 minutes ago

Mahakumbh stampede: مہا کمبھ بھگدڑ پر اپوزیشن لیڈران کا سخت ردعمل، اکھلیش یادو نے یوگی سرکار کو گھرحا، مایاوتی نے کہہ دی بڑی بات

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پریاگراج میں بھگدڑ پر غم کا اظہار کیا۔…

1 hour ago

Stampede In Mahakumbh: مہا کمبھ میں دیر رات مچی بھگدڑ، بھیڑ کی وجہ سے دیر سے شروع ہوگا شاہی اسنان

اکھڑا پریشد کے صدر رویندر پوری کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، تمام…

2 hours ago