دہلی کے براڑی کے کوشک انکلیو میں پیر 27 جنوری کو چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ براڑی سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ چار بچوں کو باہر نکالا گیا ہے۔ بعض کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ موقع پر پہنچ کر حکام کو اطلاع دی گئی۔ فائر اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 8 سے 10 افراد کے مبلے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ عمارت زیر تعمیر تھی۔
اروند کیجریوال نے غم کا اظہار کیا
عمارت پیر کی شام 6 بجکر 56 منٹ پر پورے طور پر گر گئی۔ یہ حادثہ کوشک انکلیو میں آسکر پبلک اسکول کے قریب پیش آیا۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا، “یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں نے براڑی سے اپنے ایم ایل اے سنجیو جھا جی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ وہاں جائیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کی مدد کریں۔ مقامی لوگوں کی بھی ہر ممکن مدد کریں۔”
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں عمارت کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر موجود ہے۔ لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ کچھ لوگ اپنے موبائل فون پر ویڈیو بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس کے نیچے 25 سے 30 لوگ دبے ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس راحت اور بچاؤ کارکنوں کے ساتھ فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ امدادی کاموں کے لیے فوری طور پر کئی فائر انجنوں کو موقع پر بلایا گیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔
خصوصی مشینیں بھی منگوائی گئیں
بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی گئیں تاکہ ملبے تلے دبے لوگوں کو جلد از جلد باہر نکالا جا سکے۔ اس حادثہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے کہ یہ عمارت کیسے گری۔ اس وقت ہماری ترجیح لوگوں کو جلد از جلد باہر نکالنا ہے۔
مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…
اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…