قومی

FIR against Rahul Gandhi over Netaji’s death: راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ ، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے وفات کی غلط تاریخ بتانے پر ایف آئی آر درج

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ،چونکہ ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دراصل یہ پورا معاملہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی غلط  تاریخ وفات  بتانے سے متعلق ہے ۔  نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی پر 23 جنوری کو انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے ایک پوسٹ  میں نیتاجی کے وفات کی تاریخ 18 اگست 1945 بتائی جس کی وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

غلط تاریخ کو لے کر ہوئی ایف آئی آر

یہ ایف آئی آرجنوبی کولکاتہ کے بھوانی پور تھانے میں کی گئی ہے ۔ اس ایف آئی آر میں راہل گاندھی کے پوسٹ میں نیتا جی کے انتقال کی تاریخ کو غلط بتائے جانے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ شکایت خود ساختہ ہندوتوا گروپ آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے درج کرائی ہے۔  گروپ کے کارکنوں نے جنوبی کولکاتہ میں ایلگین روڈ پر نیتا جی کے آبائی گھر کے قریب مظاہرہ بھی کیا۔آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر چندرچوڑ گوسوامی نے کہا کہ راہل گاندھی اسی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں جس نے نیتا جی کو پہلے کانگریس چھوڑنے اور بعد میں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

گوسوامی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی اور ان کے خاندان نے ہمیشہ ہندوستان کے لوگوں کی یادوں کو مٹانے کی کوشش کی ہے اور اس بار بھی انہوں نے نیتا جی کے بارے میں غلط جانکاری دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت کے لوگ انہیں سزا دیں گے اور ہم ہمیشہ نیتا جی کے بارے میں غلط جانکاری دینے  والوں کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

کیا ہے اصل معاملہ

آپ کو بتادیں کہ نیتاجی کی وفات کب ہوئی یہ ابھی تک معمہ بناہوا ہے، کسی کو حتمی تاریخ نہیں  معلوم ہے ،البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ نیتاجی کا طیارہ حادثہ 18 اگست 1945 کو ہوا تھا،لیکن کیا اس حادثے میں نیتاجی کی موت ہوئی تھی یا نہیں ،اس سلسلے میں حتمی جانکاری نہیں ملتی، البتہ راہل گاندھی  نے اسی دن کو نیتاجی کی یوم وفات مانتے ہوئے انہیں خراج پیش کی جو بھاری پڑتا ہوا نظرآرہا ہے۔

بھارت یکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Building Collapsed: دہلی  کے براڑی  میں چار منزلہ عمارت منہدم، 8 سے 10 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی…

25 minutes ago

Republic Day 2025 celebrations at NCPUL: جمہوریت کی پاسداری اورحفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے: ڈاکٹرشمس اقبال نے کہی یہ بڑی بات

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو…

1 hour ago

Palestine President Reaction on Donald Trump Gaza Plan:  فلسطین نے ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا سخت جواب، کہا- مرنا منظور لیکن…

فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش…

2 hours ago

Jamiat on UCC in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی جمعیت

جمعیۃ علماء ہند حکومت کے اس فیصلے کو نینیتال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں…

2 hours ago