قومی

Delhi Assembly Elections: کجریوال کو الیکشن میں دھاندلی کا پورا بھروسہ،روکنے کیلئے تیار کی انجینئرز کی فوج،جانئےکیسے کرے گی کام

دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے اب ایک نئی چال چل دی ہے، جس کے تحت پارٹی الیکشن میں کسی بھی قسم کی گڑبڑی کو روکنے کی تیاری کررہی ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق عام آدمی پارٹی نے انتخابات سے قبل انجینئرز کی ایک ٹیم تیار کرلی ہے ،جس کے ذریعے اس اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ یا گڑبڑی پر نکیل کسنے کی کوشش کی جائےگی۔

خبر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے انجینئرز کی ایک بڑی ٹیم کو الگ الگ ووٹنگ بوتھ پر بھیجنے کیلئے تیار کیا ہے۔اس ٹیم کو کچھ خاص ڈیوائس کے ذریعے ٹریننگ بھی دی گئی ہے کہ کیسے اگر کوئی گڑ بڑی ہورہی ہے تو اس کی تصدیق ممکن ہوگی اور کیسے اس کو روکا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان انجینئرز کو خاص طور پر ان سیٹوں پر پارٹی بھیجے گی جہاں پارٹی کا ووٹ بینک بہت مضبوط ہے اور جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا شک ہے۔

اس ٹیم کا بنیادی طور پر کام یہ ہوگا کہ وہ  کسی بھی قسم کی گڑبڑی کی گرفت کرے۔کہیں کوئی شک ہوتا ہے تو فوراً اس  کی ویڈیو گرافی کرے۔ ووٹ دینے کیلئے رائے دہندگان کے لائن میں لگنے کا وقت ریکارڈ کرے اور ووٹنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے یا نہیں اس کی نگرانی کرے۔ چونکہ عام آدمی پارٹی کو شک ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے  ووٹنگ کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے۔دھیمی رفتار سے ووٹنگ کا مطلب کچھ گڑبڑ کیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال سے نپٹنے کیلئے انجینئرز کی ایک بڑی ٹیم تیار کی گئی ہے جنہیں ووٹنگ کے دن الگ الگ بوتھ پر تعینات کیا جائےگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Noida Dussehra Traffic Advisory: نوئیڈا میں دسہرہ اور مورتی وسرجن کے لیے ٹریفک روٹ میں تبدیلی، گھر سے نکلنے سے پہلے جان لیں نئے راستے

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رام لیلا، راون دہن اور مورتی وسرجن کے پروگراموں کے…

6 hours ago

Akhilesh Yadav: اتر پردیش انتخابات 2027، اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، مفت بجلی سے خواتین کو سالانہ 40 ہزار روپے تک دینے کی تیاری

سماجوادی پارٹی کی حکمت عملی واضح ہے کہ اس بار انتخابات صرف ذات پات کے…

6 hours ago

جشنِ یومِ سر سید پر محمد ادیب کی علیگ برادری سے جذباتی اپیل، ’’صرف جشن نہیں، سر سید کے مشن کو آگے بڑھائیں‘‘

مقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین بڑی تعداد…

6 hours ago

ٹائیگر شراف پر حملے کے بعد جیکی شراف نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات، ایکناتھ شندے دیر رات پہنچے تھے گھر

ٹائیگر شراف پرفائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے فون پراداکارسے بات کرکے ان…

7 hours ago

Italy Protests: اٹلی میں جنریشن الفا کا ہنگامہ، 4,400 کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر، میلونی نے کسے ٹھہرایا ذمہ دار؟

ہفتہ کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ اور آتش…

7 hours ago