اتراکھنڈ میں آج سے یکساں سول کوڈ نافذ ہورہا ہے۔ اتراکھنڈ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کو نافذ کرنے والی پہلی ریاست بننے جا رہا ہے۔ یہ قانون وزیر اعظم نریندر مودی کے اتراکھنڈ کے دورے سے عین قبل دوپہر تقریباً 12:30 بجے نافذ کیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق یو سی سی کو پورے اتراکھنڈ میں لاگو کیا جائے گا۔ یہ قانون ریاست سے باہر رہنے والے اتراکھنڈ کے باشندوں پر بھی نافذ ہوگا۔یو سی سی پورٹل کی نقاب کشائی آج ریاستی سیکرٹریٹ میں کی جائے گی۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی اس پروگرام کی صدارت کریں گے۔ ایک دن پہلے (26 جنوری)، سی ایم دھامی نے کہا کہ یو سی سی مذہب، جنس، ذات یا برادری کی بنیاد پر امتیازی سلوک سے پاک ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد رکھے گی۔
سی ایم دھامی نے مزید کہاکہ ہم اپنے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانا اس کی ایک مثال ہے۔ ریاستی حکومت نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور جنوری 2025 سے پوری ریاست میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم نے ریاست کے لوگوں سے 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے یو سی سی لانے کا وعدہ کیا تھا۔ حکومت بنانے کے بعد ہم نے اسے ترجیحی بنیادوں پر کیا۔ یکساں سول کوڈ کا مسودہ تیار کیا گیا اور اس پر ایکٹ لایا گیا۔ اب ہم اس وعدے کو مکمل اور باضابطہ طور پر پورا کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک پرامن ہندوستان کی تعمیر کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہوگا جہاں کسی مذہب، جنس، ذات یا برادری کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی آئین میں گوا کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ نےقانون بنا کر گوا کو پرتگالی سول کوڈ کو لاگو کرنے کا حق دیاتھا۔ لہذا، گوا واحد ریاست ہے جہاں یو سی سی پہلے سے ہی نافذ ہے۔ اب اتراکھنڈ پہلی ریاست بن جائے گی جہاں آزادی کے بعد یکساں سول کوڈ نافذ کیا جارہا ہے۔
یونیفارم سول کوڈ کیا ہے؟
یکساں سول کوڈکا مطلب ہے ملک میں رہنے والے تمام شہریوں (ہر مذہب، ذات، جنس کے لوگ) کے لیے یکساں قانون ہونا۔ اگر کسی ریاست میں سول کوڈ نافذ ہوتا ہے، تو شادی، طلاق، بچے کو گود لینے، جائیداد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ لیو ان ریلیشن شپ جیسے تمام معاملات میں ہر شہری کے لیے یکساں قانون ہوگا۔ شادی کے ساتھ لیو ان میں رہنے والے جوڑوں کے لیے رجسٹریشن کرانا بھی لازمی ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی…
وقف بورڈ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے…
سی ایم آتشی کے علاوہ سابق سی ایم اروند کیجریوال نے بھی ہریانہ حکومت پر…
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو…
فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش…
جمعیۃ علماء ہند حکومت کے اس فیصلے کو نینیتال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں…