قومی

دہلی شراب معاملہ میں منیش سسودیا سے سی بی آئی انکوائری

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پیر کو دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں انکوئری کی۔  سسودیا صبح 11 بجے اپنے ہیڈکوارٹر میں تحقیقات میں شامل ہوئے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا  کہ سمن سسوڈیا کو گجرات انتخابات سے باہر رکھنے کی سازش ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔

کیجریوال نے ٹویٹ کیا، ‘سسوڈیا کے گھر سے کچھ نہیں ملا۔  اس کے لاکر سے بھی کچھ نہیں ملا۔  یہ کیس مکمل طور پر جھوٹا ہے۔ سسودیا کو پارٹی کے لیے گجرات جانا تھا لیکن   وہ انہیں گرفتار کرکے گجرات جانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مہم نہیں رکے گی کیوں کہ  تمام گجراتی ہمارے ساتھ ہیں۔

سمن ملنے کے بعد سسودیا نے سی بی آئی پر بھی الزام لگایاہے ۔ سسودیا نے بروز  اتوار  ٹویٹ کیا، جس میں  انہوں نے لکھا کہ انہوں نے 14 گھنٹے تک میرے گھر پر چھاپہ مارا، کچھ نہیں ملا،   انہوں نے میرے لاکر کی تلاشی لی،   وہاں بھی کچھ نہیں ملا، وہ میرے گاؤں گئے لیکن خالی ہاتھ واپس آئے،   اب انہوں نے مجھے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے بلایا ہے۔  میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے سی بی آئی ہیڈ کوارٹر جاؤں گا۔  میں 11 بجے تک وہاں پہنچ جاؤں گا۔  میں تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا۔”

آپ کو بتا دیں کہ سی بی آئی ان سے ایکسائز پالیسی میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں سوالات پوچھ سکتی ہے۔

ایک ذریعہ معلوم ہوا ہے ، سی بی آئی پوچھ سکتی ہے کہ انہوں نے 144.36 کروڑ روپے کیوں معاف کئے۔  ٹینڈر لائسنس کو بھی استثنیٰ کیوں دیا گیا؟

دہلی پولیس نے سسودیا کے گھر کے باہر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔  اے اے پی کارکنوں کے احتجاج کی صورت میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے متعدد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس معاملے میں اب تک سی بی آئی نے دو گرفتاریاں کی ہیں۔گزشتہ پیر کو سی بی آئی نے اس معاملے میں حیدرآباد کے تاجر ابھیشیک بوئن پلی کو گرفتار کیا تھا۔  تفتیش کے دوران ان کا نام سامنے آیا۔  انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن بتایا گیاہے  کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے ہیں اور مبینہ طور پر سی بی آئی کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر میں بوئن پلی کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ جور باغ (دہلی) کے تاجر وجے نائر پہلے شخص تھے جنہیں ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔  اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سمیر مہندرو کو گرفتار کیا جو نائر کا مبینہ ساتھی ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah launches Mission Uttarakhand: امت شاہ نے ’مشن اتراکھنڈ‘ کا کیا آغاز، مسلسل تیسری بار بی جے پی حکومت بنانے کے لیے 65 سے زیادہ سیٹوں کا ہدف

اتراکھنڈ یومِ تاسیس کی تقریب میں کانگریس اور راہل گاندھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے…

21 minutes ago

PM Modi meets Suryakumar Yadav: وزیراعظم مودی سے سابق بھارتی ٹی-20 کپتان سوریہ کمار یادو اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات

سوریہ کمار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی دہلی میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔…

28 minutes ago

Supreme Court refuses suspend Tarun Tejpal 10 Year Sentence: ترون تیج پال کو سپریم کورٹ سے ایک اور جھٹکا، 10 سال کی سزا پر روک لگانے سے انکار

وہیں گوا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹرجنرل تشارمہتا نے ترون تیج پال کی…

34 minutes ago

’نہرو کی خواہشوں نے شمال مشرق کو پیچھے چھوڑ دیا…‘ راہل گاندھی پر بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے اٹھائے بڑے سوال

نشی کانت دوبے نے اپنے بیان میں جواہرلال نہرو کی پالیسیوں پربھی سنگین سوال اٹھائے۔…

2 hours ago

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

2 hours ago