بھارت جمعہ کو اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منارہا ہے ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی تمام اہل وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا:”تمام اہل وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ میں ان تمام آزادی کے متوالوں کو نمن پیش کرتا ہوں، جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان و مال کی قربانی دی۔ ساتھ ہی میں ان بہادر سپاہیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جو ملک کی یکجہتی، سالمیت اور وقار کی حفاظت کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔”
اس موقع پر وزیرِاعظم نریندر مودی نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا:”آپ سب کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ میں پراتھنا کرتا ہوں کہ یہ مقدس موقع تمام اہل وطن کی زندگی میں نیا جوش اور نئی توانائی لے کر آئے، ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کو نئی رفتار بخشے، جے ہند!”
اس سال کا موضوع “نیا ہندوستان“ ہے، جو 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یومِ آزادی کی تقریبات کا مرکزی حصہ پرچم کشائی اور دہلی کے لال قلعہ سے وزیرِاعظم نریندر مودی کا قوم سے خطاب ہے۔
ملک کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:”تمام اہل وطن کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ یہ دن نہ صرف آزادی کا جشن ہے بلکہ ان گنت بہادروں کی قربانی، ایثار اور بے لوث خدمت کو یاد کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے ہمیں ایک آزاد بھارت پر فخر کرنے کا موقع دیا۔
آئیے ہم ان کے اصولوں سے تحریک حاصل کریں اور ایک محفوظ، طاقتور اور خوشحال ’ترقی یافتہ بھارت‘ کی تعمیر کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
