قومی

Delhi Budget: ’’تو پھر مودی جی اس جنم میں دہلی نہیں جیت پائیں گے‘‘– بجٹ کی کشمکش کے درمیان سی ایم کیجریوال کا بڑا حملہ

Delhi Budget: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بجٹ تنازعہ پر دہلی اسمبلی اجلاس میں مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے کہا کہ اوپر سے نیچے تک ناخواندہ لوگوں کا ایک گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل خبریں چل رہی تھیں کہ اشتہارات کا بجٹ انفراسٹرکچر سے زیادہ ہے جبکہ انفراسٹرکچر کا بجٹ 20 ہزار کروڑ روپے اور اشتہارات کا بجٹ 550 کروڑ روپے ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ آج دہلی کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جانا تھا۔ لیکن مرکز نے اس پر روک لگا دی اور ہم آج (منگل) بجٹ پیش نہیں کر سکے۔ یہ صرف آئینی بحران نہیں ہے، یہ آئین پر حملہ ہے۔ واضح رہے کہ اس تعطل کے درمیان وزارت داخلہ نے منگل کو دہلی کا بجٹ پاس کر دیا ہے۔

ہمارے پاس عدالت جانے کا آپشن تھا لیکن…

اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارے پاس اس معاملے پر عدالت جانے کا آپشن تھا لیکن ہم نے ان کے چار تبصروں کا جواب دیا۔ آخر کار، مرکز نے بجٹ کو منظوری دے دی۔ ایل جی وی کے سکسینہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ آئین کے مطابق ایل جی کو کوئی بھی تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ آئین اور سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تین کیسز کے علاوہ ایل جی باقی تمام فائلوں کی منظوری دیں گے، انہیں فائلوں پر لکھنے کا حق نہیں ہے۔

اس سے قبل دہلی کے سی ایم نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر دہلی کا بجٹ پاس کرنے کی درخواست کی تھی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران، سی ایم نے مرکز پر بجٹ کی منظوری میں تاخیر کا الزام لگایا اور دعوی کیا کہ تمام افسران مرکزی حکومت سے خوفزدہ ہیں۔ اس دوران کیجریوال نے کہا، ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جہاں گھر، ریاست اور ملک میں لڑائی ہوتی ہے، وہ تباہ ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے۔

انہیں پریشانی ہے کہ اے اے پی کیوں جیت رہی ہے – کیجریوال

سی ایم کیجریوال نے کہا، “انہیں ایک مسئلہ ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں بار بار کیوں جیت رہی ہے۔ انہیں پریشانی ہے کہ دہلی میں بی جے پی بار بار کیوں ہار رہی ہے۔ میں پی ایم مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ دہلی جیتنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو ایک منتر دیتا ہوں – دہلی جیتنے کے لیے آپ کو دہلی کے لوگوں کا دل جیتنا ہوگا۔روزانہ لڑائی جھگڑے کرنے سےلوگ روز لڑ کر آپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اروند کیجریوال نے کہا، “اگر میں دہلی میں 1000 اسکول ٹھیک کرتا ہوں تو آپ کے پاس بہت پیسہ ہے، آپ 1000 نئے اسکول بنا دیجئے، میں نے دہلی میں 550 محلہ کلینک بنائے ہیں، آپ 5500 بنوا دیجئے، دیکھیں پھر لوگ کیجریوال کو ووٹ دینا بند کر دیں گے”۔ لیکن آپ کیجریوال کے 550 محلہ کلینک کو روکنے کی کوشش کریں گے، اگر آپ ہمارے اسکولوں کو روکنے کی کوشش کریں گے اور پھر دہلی جیتنے کا سوچیں گے… مودی جی اس جنم میں جیت نہیں پائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Akhilesh Yadav on Police Custody Death Case: سنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی موت پراکھلیش یادو نے بی جے پی کو گھیرا، کہہ دی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے…

10 minutes ago

Reliance Smart Bazaar’s Sale: ریلائنس کےاسمارٹ بازار کی ’فُل پیسہ وصول‘ سیل

فُل پیسہ وصول سیل میں، صارفین کوزبردست رعایتی مواقع ملیں گے، جیسے صرف 799 روپئے…

27 minutes ago

BJP Manifesto 2.0 for Delhi Elections: امیدواروں کو 15 ہزار، دلت طلباء کے لیے وظیفہ اسکیم… بی جے پی نے سنکلپ پتر-2 میں کئے یہ وعدے

انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر…

33 minutes ago

Shraddha clicked a picture with Siddhant: شردھا نے سدھانت کے ساتھ کلک کرائی تصویر، کیپشن میں لکھا، ’گوگو کے بچے دیکھو کتنے اچھے‘

اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘…

1 hour ago

Delhi Election 2025: کانگریس کے مقامی لیڈران میں جوش و خروش کی کمی، راہل اور پرینکا ہوئے برہم، بنائی یہ حکمت عملی

راہل کی ریلی (23 جنوری)  کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی  جائے گی۔…

2 hours ago