قومی

Earthquake in Delhi NCR: دہلی NCR میں محسوس کیے گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake in Delhi NCR: دہلی NCR میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ دہلی این سی آر کے ساتھ ساتھ سری نگر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دہلی میں ایک ماہ میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یوپی، پنجاب، جموں کشمیر، اتراکھنڈ، بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کی شدت 6.6 ناپی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان رہا۔ بھارت کے علاوہ افغانستان، پاکستان، قازقستان اور چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سیسمولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان سے 90 کلومیٹر دور کالافگن میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔جے پور سمیت راجستھان کے کئی اضلاع میں رات 10.30 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

راجستھان میں منگل کی رات تقریباً 10.30 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور سمیت تمام شہروں میں لوگ گھروں سے باہر بھاگ گئے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو فون کر کے زلزلے کی اطلاع دی۔

بیکانیر، جودھ پور، الور، گنگا نگر، اجمیر، جھنجھنو وغیرہ شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اپنے رشتہ داروں کو فون کر کے اس کی اطلاع بھی دی، تاکہ سب اپنے گھروں سے بحفاظت باہر نکل آئیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

3 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

4 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

5 hours ago