چھتیس گڑھ کے گریا بند میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان تصادم
نئی دہلی :چھتیس گڑھ کے گریا بند نامی علاقہ میں پولیس اورماؤ نوازوں کے درمیان تصادم جارہی ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تصادم میں اب تک پندرہ ماؤ نواز ہلاک ہوچکے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ مارے گئے 15 ماؤ نوازوں میں ایک کروڑ کا انعامی ماؤنواز بھی شامل ہے ۔ پولیس نے مقام وارادات سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
سیکورٹی فورسز کی 10 ٹیمیں تھیں شامل
تصادم کے بعد کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران دو ماؤ نوازوں کی لاشیں بھی ملی تھیں۔ تصادم کے دوران ایک فوجی جوان بھی زخمی ہوا تھا۔ زخمی جوان کو ایئر لفٹ کرا کر رائے پور لایا گیا۔ چھتیس گڑھ اور اڑیسہ کی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل شدہ 10 ٹیمیں ماؤ نوازوں کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔ پولیس اور ماؤ نوازوں کے درمیان ہوئے تصادم 15 ماؤ نوازوں کے مارے جانے کے علاوہ مزید ماؤ نوازوں کے ہلاک ہونے کا امکان ہے۔ مہلوک ماؤ نوازوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔
ماؤ نوازوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اڑیسہ اورچھتیس گڑھ انتظامیہ کوکلہاڑی گھاٹ کے جنگل میں بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد اڑیسہ اورچھتیس گڑھ پولیس نے مشترکہ طورپرماؤ نوازوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ کلہاڑی گھاٹ ریزرو فوریسٹ کے گھنے جنگلات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ماؤنوازوں کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا آپریشن جاری ہے ۔
بھارت ایکسپریس
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…
انسانی ساختہ پہلی شے جس نے زمین سے ایک نوری دن کی دوری عبور کی،…
پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق 2035 تک مسلمان دنیا کا سب سے…
19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…
وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…
چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…