انٹرٹینمنٹ

Shraddha clicked a picture with Siddhant: شردھا نے سدھانت کے ساتھ کلک کرائی تصویر، کیپشن میں لکھا، ’گوگو کے بچے دیکھو کتنے اچھے‘

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بھائی اداکار سدھانت کپور کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے ’انداز اپنا اپنا‘ میں اپنے والد شکتی کپور کے ادا کردہ کردار کا بھی ذکر کیا۔

اداکارہ شردھا کپور سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اکثر ایک کے بعد ایک پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ شردھا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر سدھانت کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اس کا کیپشن دیا، ’گوگو کے بچے دیکھو کتنے اچھے‘

شیئر کی گئی تصویر شادی کی پارٹی کی لگ رہی ہے، جس میں شردھا اور سدھانت ہندوستانی لباس پہنے ہوئے ہیں۔

اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘ میں ولن کرائم ماسٹر گوگو کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار راجکمار سنتوشی ہیں۔ اس میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پریش راول (ڈبل رول میں) کے ساتھ شکتی کپور مرکزی کردار میں تھے۔

شردھا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی جھلک دی۔ پہلی تصویر میں اداکارہ کو بال کٹوانے کے بعد سیلون میں آئینے سے سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ دوسری تصویر میں شردھا کو لفٹ میں سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تصویر کا کیپشن دیا، ’’بال بال جنچ گئی‘‘۔

ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ سال سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’استری 2‘ باکس آفس پر کمال کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ اداکارہ کے پاس ’دھوم‘ فرنچائز ہے جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ اپنی اداکاری کا جادو چلاتی نظر آئیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

3 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

4 hours ago