بین الاقوامی

Pakistan Afghanistan Earthquake: پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ سے خوف میں لوگ، 9 کی موت، 100 سے زیادہ اسپتال میں داخل

پاکستان اور افغانستان میں منگل کو 6.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے لوگ گھروں اور دفتروں سے نکل کر باہر آگئے۔ اتنا ہی نہیں، دوردراز کے گاؤں میں بھی لوگوں کو اس زلزلے نے خوف زدہ کردیا۔ دونوں ممالک کے کئی حصوں میں آئے زلزلے کی وجہ سے کم از کم 9 افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ طلوع نیوزکے مطابق، پاکستان میں 160 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان کی ایمرجنسی خدمات  کے ایک ترجمان بلال فیضی نے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبہ کے سوات وادی علاقہ میں صدمے کی صورتحال میں 100 سے زیادہ افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘خوف زدہ ہونے سے یہ لوگ زمین پر گرگئے اوران میں سے کچھ زلزلے کے جھٹکے کے سبب گرگئے۔’ انہوں نے کہا کہ بیشتر کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

 بلال فیضی اور دیگر افسران نے کہا کہ مغربی شمال پاکستان کے مختلف حصوں میں چھتوں کے گرنے سے 9 افراد کی موت ہوگئی۔ افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں دیگر افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے باعث بعض پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، جہلم، شیخوپورہ، سوات، نوشہرہ، ملتان، سوات، شانگلہ سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بھارت، افغانستان، کرغزستان، ازبکستان اور چین سمیت کئی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سطح سے 187 کلو میٹر نیچے آیا تھا زلزلہ

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق، منگل کی رات زلزلہ کی سطح سے 187 کلو میٹر نیچے پیدا ہوا تھا۔ ہندوکش علاقے میں عام طور پر شدید زلزلہ آیا تھا، جو 100 کلو میٹر یا اس سے کم کی گہرائی پر پیدا ہوتے ہیں۔ اگر شدید زلزلے مناسب طور پر مضبوط ہوں تو بڑے جغرافیائی علاقوں میں محسوس کیا جاتا ہے۔

۔بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

7 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

29 minutes ago

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

2 hours ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

2 hours ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

3 hours ago