سوامی پرساد موریہ کو نوجوان نے مارا تھپڑ۔
اتر پردیش کے سابق وزیر سوامی پرساد موریہ پر ایک پروگرام کے دوران حملہ کیا گیا۔ استقبال کے دوران ایک نوجوان نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے کے بعد نوجوان بھاگنے لگا لیکن لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور جم کر دھلائی کر دی۔
نوجوان نے موریہ کو مارا تھپڑ
موصولہ اطلاعات کے مطابق سوامی پرساد موریہ لکھنؤ سے فتح پور جارہے تھے، جب ان کا قافلہ رائے بریلی کے مل علاقے میں حامیوں سے ملنے کے لیے راستے میں رکا، اسی دوران سوامی پرساد موریہ کا استقبال کرتے ہوئے ایک نوجوان بھیڑ میں گھس کر پہلے انہیں ہار پہنایا اور پھر تھپڑ رسید کر دیا۔
پولیس نے نوجوان کو کیا گرفتار
موقع پر موجود حامیوں نے بھاگنے کی کوشش کرنے والے ملزم نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی بری طرح پٹائی کر دی۔ پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
کرنی سینا پر لگا حملے کا الزام
وہیں اس حملے کے بعد سوامی پرساد موریہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنی سینا پر حملے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کرنی سینا کے لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ یہ ذات پرست طاقتیں ہیں، جو اپنی ذات کے زیر اثر میں قانون کو ٹھینگا دکھانے کا کام کر رہے ہیں۔
موریہ پر حملے کا ویڈیو وائرل
سوامی پرساد موریہ پر حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے بعد لوگ غصے میں نوجوان کو کس طرح پیٹ رہے ہیں۔
اکثر تنازعہ میں رہتے ہیں موریہ
آپ کو بتاتے چلیں کہ سوامی پرساد سناتن دھرم پر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں، جس میں رام چرت مانس کو جلانے سے لے کر ہندو دیوی دیوتاؤں پر نازیبا تبصرہ کرنے تک کے معاملات شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


