نئی دہلی 12 دسمبر-2023 (پریس ریلیز): دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور پاسپورٹ آفس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی آفس حج منزل میں ایک خصوصی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی اور علاقائی پاسپورٹ آفس کے افسران کے ساتھ حج2024کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند افراد کے لیے، جن کے پاس ابھی تک پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی میعاد حکومت کی طرف سے طے شدہ تاریخ یعنی 31 جنوری 2025 سے پہلے ختم ہو رہی ہے، ان کے لیے 18 دسمبر 2023 کو دوپہر 2:30 بجے سے حج منزل پر ایک خصوصی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی نئے پاسپورٹ بنانے اور ان کی تجدید کے لیے فارم بھرنے میں مدد کرے گی اور جلد از جلد پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سفارشی لیٹر بھیجے گی۔
اس پروگرام میں ریجنل پاسپورٹ آفیسر اور ان کے دفتر کے دیگر افسران دلچسپی رکھنے والے پاسپورٹ درخواست دہندگان سے خطاب کریں گے اور ان کے مختلف مسائل و مشکلات سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ تمام افراد جو اس سال حج پر جانے کے خواہشمند ہیں اور جن کے پاس پاسپورٹ دستیاب نہیں ہے یا ان کے پاسپورٹ کی تجدید میں دشواری ہو رہی ہے انہیں وقت پر پاسپورٹ دستیاب کرانے پوری کوشش کی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

