قومی

PM Modi addressed the Indian diaspora in Mauritius: ہندوستانیوں کا خون اور پسینہ ماریشس کی مٹی میں شامل ہے،ہندوستانی کمیونٹی سے پی ایم مودی کاخطاب

وزیر اعظم نریندر مودی کو ماریشس میں سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔ ماریشس کے پورٹ لوئس میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے بھوجپوری میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں نے آپ کے فیصلے (اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازنے کے) کوعاجزی کے ساتھ قبول کیا ہے۔ یہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان تاریخی تعلقات کو خراج تحسین ہے۔ یہ 140 کروڑ لوگوں کو خراج تحسین ہے۔

پی ایم مودی نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہندوستان میں مٹھائیوں کے لیے چینی ماریشس سے آتی تھی۔ شاید اسی لیے چینی کو گجراتی میں موراس بھی کہا جاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور ماریشس کے تعلقات کی مٹھاس اور بھی مضبوط ہوئی ہے۔ اس مٹھاس کے ساتھ، میں ماریشس کے تمام لوگوں کو ان کے قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

ماریشس کی سرزمین میں ہمارے اسلاف کا خون پسینہ ہے

اس دوران پی ایم مودی نے ماریشس کے اپنے پرانے دورے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال پہلے جب میں ماریشس آیا تھا تو ایک ہفتہ قبل ہولی گزری تھی، میں ہندوستان سے زعفرانی رنگ لے کر آیا تھا، اس بار میں ماریشس سے ہندوستان میں اپنے ساتھ ہولی کے رنگ لے کر جاؤں گا۔ جب بھی یہاں آتا ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے ہی لوگوں کے درمیان آیا ہوں۔ یہاں کی مٹی، ہوا اور یہاں کا پانی ہمارے اسلاف  کے خون  پسینے  سے رنگین ہے۔ہمارے آباؤ اجداد ایک  ہی خاندان  سےہیں۔

پی ایم مودی نے ماریشس میں بہار کا ذکر کیا

پی ایم مودی نے ماریشس میں بہار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں بہار کے ساتھ آپ کے جذباتی تعلق کو بھی سمجھتا ہوں۔ جب دنیا کے کئی حصے تعلیم سے دور تھے، نالندہ جیسا عالمی ادارہ ہندوستان میں، بہار میں تھا۔ ہماری حکومت نے نالندہ یونیورسٹی اور نالندہ کے جذبے کو پھر سے زندہ کیا ہے۔ بہار کے مکھانہ کا آج ہندوستان میں بہت چرچا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ وہ دن دور نہیں جب بہار کا یہ مکھانہ پوری دنیا کے دسترخوان کا حصہ ہوگا۔پی ایم مودی نے کہاکہ ماریشس کے بہت سے خاندان مہا کمبھ سے واپس آئے ہیں۔ دنیا حیران ہے کہ یہ انسانی تاریخ میں دنیا کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ماریشس سے میرے خاندان کے بہت سے لوگ اپنی خواہش کے باوجود اتحاد کے اس مہا کمبھ میں نہیں آسکے۔ میں آپ کے جذبات سے واقف ہوں، اسی لیے میں اپنے ساتھ مہا کمبھ کا مقدس پانی یہاں  لایا ہوں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جب ایودھیا میں پران پرتیشٹھا کا اہتمام کیا گیا تو ہمارا 500 سالہ انتظار ختم ہوا، جو جوش و خروش اور جشن ہندوستان میں تھا، ہم نے یہاں ماریشس میں بھی اتنا ہی بڑا تہوار دیکھا۔ آپ کے جذبات کو سمجھتے ہوئے ماریشس نے آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان یہ اعتماد کا رشتہ ہماری دوستی کی بہت بڑی بنیاد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JIO Joins hand with Spacex to bring: مکیش امبانی کو بھی ایلن مسک پر بھروسہ! ایئرٹیل کے بعد جیو نے ملایا اسٹارلنک کے ساتھ ہاتھ

ایئرٹیل اورریلائنس جیو کے راستے ایلن مسک اپنی اسٹارلنک سروس کی ہندوستان میں توسیع کرنے…

40 minutes ago

Devkinandan Thakur On Holi Vs Friday Namaz: ہولی اور نماز جمعہ میں دیوکی نندن ٹھاکر کی انٹری، کہا- ‘محبت یکطرفہ نہیں ہوسکتی’

ہولی اور نماز جمعہ سے متعلق تنازعہ کے درمیان معروف کتھا واچک دیوکی نندن ٹھاکر…

1 hour ago