امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس اور خاتونِ دوم (سیکنڈ لیڈی) اوشا وانس۔ (فائل فوٹو)
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اس ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ امریکی ڈیجیٹل نیوز آؤٹ لیٹ پولیٹیکو نے بدھ کو بھروسے مند ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وانس امریکہ کی سیکنڈ لیڈی (خاتونِ دوم) اوشا وانس کے ساتھ اس ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ تاہم ہندوستانی حکومت کی جانب سے اب تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
بطور نائب صدر جے ڈی وانس کا دوسرا غیرملکی دورہ
اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ گذشتہ ماہ فرانس اور جرمنی میں بحیثیت نائب صدر وانس کے پہلے دورے کے بعد ان کا دوسرا غیرملکی دورہ ہوگا۔ جرمنی میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران جے ڈی وانس نے غیر قانونی ہجرت، مذہبی آزادی اور انتخابی سالمیت سے متعلق یورپی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک بھرپور تقریر کی تھی۔ پیرس میں وانس اور ان کے خاندان نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی اور اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو موضوع گفتگو بنایا تھا۔ ان کے درمیان ہوئی بات چیت میں ہندوستان کی توانائی کے شعبے کی بہترین اور خاص طور پر صاف اور قابل اعتماد جوہری ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے امریکی حمایت کا ذکر شامل تھا۔
امریکی نائب صدر کا یہ دورۂ ہندوستان اگلے ہفتے دہلی میں انٹیلی جنس سربراہوں کی میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کے ہندوستان دورے کے فوراً بعد متوقع ہے۔ تلسی بھارت کا دورہ کرنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی پہلی اعلیٰ سطحی اہلکار ہیں۔ جے ڈی وانس اس میٹنگ میں تلسی کی شرکت کے بعد جلد ہی ہندوستان کے دورے پر آ سکتے ہیں۔
یہ دورہ امریکی سیکنڈ لیڈی کے لیے کیوں خاص ہے؟
وہیں یہ دورہ امریکی سیکنڈ لیڈی کے لیے بھی خاص ہے۔ کیوں کہ خاتونِ دوم اوشا وانس کے والدین کرش چلوکوری اور لکشمی چلوکوری 1970 کی دہائی کے اواخر میں ہندوستان سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ ہندوستان کا یہ ممکنہ دورہ اوشا وانس کا خاتونِ دوم (سیکنڈ لیڈی) کے طور پر اپنے آبائی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
حکومت بہار کے انتخابات میں اس دہشت گردانہ حملے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال…
'ٹی وی چینلز پر کچھ اینکر کشمیریوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ وہ بے شرم…
لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ پروگرام میں…
انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…
ہندوستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اتوار کے روز کابل میں افغانستان کے قائم…