اترپردیش کے ریاستی وزیررگھوراج نے ہولی پر مسلم مردوں کوخواتین کی طرح حجاب پہننے کا مشورہ دیا، جس کے بعد ان کے بیان سے متعلق سیاسی ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ہولی اور جمعہ سے متعلق کئی طرح کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اس درمیان معروف کتھا واچک دیوکی نندن ٹھاکر کی بھی اس تنازعہ میں انٹری ہوگئی ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں دیوکی نندن ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ ایسے حالات کیوں ہیں۔ محبت دونوں طرف سے ہوگی۔ یہ ایک طرف سے نہیں ہوسکتی ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کے مہو حادثہ پر انہوں نے کہا کہ آگے حالات مزید خراب ہوں گے۔
دیوکی نندن ٹھاکرنے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ایسے حالات کیوں ہیں؟ محبت دونوں طرف سے ہوگی، ایک طرف سے نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے مہو میں بھی چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کی جیت کے بعد ہوئے تشدد سے متعلق تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو صرف شروعات ہے، آگے حالات مزید خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل صرف سناتن بورڈ بنانے میں ہی ہے۔ تبھی صورتحال کنٹرول میں رہے گی۔
ہولی اور جمعہ تنازعہ پر کیا کہا؟
کتھا واچک دیوکی نندن ٹھاکرنے اس دوران آرایس ایس کے سربراہ دتاترے ہوسبولے کے ہندوستان والے بیان کی بھی حمایت کی اور کہا کہ یہ ہمارا پرانا مطالبہ رہا ہے۔ ہمارے ملک کا قدیم نام بھارت ہے، اس لئے صرف بھارت کا نام استعمال کیا جائے۔ دراصل، آرایس ایس لیڈر نے ایک پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے ملک کو دوناموں بھارت اورانڈیا سے پکارے جانے پرسوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوال اٹھانا چاہئے کہ ملک کو دو ناموں سے کیوں جانا جا رہا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ جب ملک کا نام بھارت ہے توصرف بھارت کہیں۔
واضح رہے کہ اس بار ہولی کا تہواراورجمعہ ایک ہی دن پڑ رہے ہیں، جسے لے کرسنبھل کے سی اوانوج چودھری نے کہا کہ ہولی سال میں ایک بارآتا ہے اور جمعہ 52 بار آتا ہے، جسے رنگوں سے پریشانی ہے وہ اپنے گھرمیں رہے۔ سنبھل سی او کے اس بیان کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حمایت کی۔ وہیں یوپی کے ریاستی وزیررگھوراج سنگھ نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا کہ اگر رنگوں سے پریشانی ہے تو مسلم بھی خواتین کی طرح ترپال کا حجاب پہن لیں، جس کے بعد ان بیانات سے متعلق سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
رابڑی نے کہا کہ نتیش کو دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو…
کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ صرف 10 ہزار قدم چلیں،…
عامرخان بالی ووڈ کے سپراسٹارہیں اورانہوں نے تمام بلاک بسٹرفلمیں دی ہیں۔ وہیں اداکارنے حال…
سرکاری اندازوں کے مطابق رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5…
چمپئنز ٹرافی فائنل میں 76 رنوں کی شانداراننگ کھیلنے والے روہت شرما کوآئی سی سی…
یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی ماریشس کے قومی دن کے مہمان خصوصی…