قومی

PM Modi: A Global Leader Shaping India’s Rising Influence: وزیر اعظم مودی: عالمی سطح پر ہندوستان کے اثر و رسوخ کو نئی بلندیوں تک لے جانے والے عالمی رہنما

یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی ماریشس کے قومی دن کے مہمان خصوصی کے طور پر وہاں موجود ہیں۔ اس سے قبل 2015 میں انھیں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی کو یہ غیر معمولی دعوت نامہ ماریشس کے ساتھ ہندوستان کے خصوصی تعلقات کو واضح کرتا ہے، جس کی بنیاد دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، ثقافت اور تارکین وطن ہندوستانیوں پر قائم ہے۔

اس سے قبل بھی نریندر مودی کو عالمی سطح پر کئی اہم مواقع پر مہمان خصوصی کے طور پر بلایا گیا ہے۔ 2023 میں فرانس کے باسٹیل ڈے پریڈ (Bastille Day Parade) کے موقع پر وزیر اعظم مودی کو بلایا جانا ایک ایسا ہی اہم واقعہ تھا، جو فرانس کے ساتھ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی فوجی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت تھا۔ فرانسیسی فوجیوں کے ساتھ شانزےلیزے کے نیچے مارچ کرتے ہوئے ہندوستانی فوجیوں کے نظارے نے عالمی جغرافیائی سیاست میں ہندوستان کے کردار کو مزید تقویت بخشی تھی۔

اسی طرح 2022 میں وزیرِ اعظم مودی نے بدھ جینتی کی تقریبات کے لیے نیپال کے لُمبنی کا دورہ کیا تھا، جس میں انھوں نے بدھ مت سے ہندوستان کے تاریخی تعلق اور نیپال کے ساتھ اس کے مشترکہ ورثے پر کی اہمیت کو روشن کیا۔ ان کے دورے نے پورے خطے میں ثقافتی اور روحانی تعلقات کو فروغ دینے میں ہندوستان کے کردار کو جلا بخشی۔

2021 میں بنگلہ دیش نے بھی اپنی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے خاص موقع پر وزیر اعظم مودی کو اپنے قومی دن کی تقریبات میں مدعو کیا تھا۔ وہیں 2017 میں بین الاقوامی ویسک ڈے کے لیے وزیرِ اعظم کے دورۂ سری لنکا نے تہذیبی اور ثقافتی سفات کاری کے میدان میں ہندوستان کی قیادت کو مزید واضح اور مستحکم کیا۔ بدھ مت کی وراثت کے رکھوالے کے طور پر ہندوستان کے کردار کی توثیق کرتے ہوئے انھوں نے بدھ اکثریتی ممالک کے ساتھ بھی روحانی اور سفارتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago