اسپورٹس

ICC ODI Ranking: چمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد آئی سی سی نے جاری کی رینکنگ، ہندوستانی کھلاڑیوں نے لگائی چھلانگ

ICC ODI Latest Rankings 2025: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے بدھ (12 مارچ) کو تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ چمپئنز ٹرافی فائنل میں 76 رنوں کی میچ وننگ اننگ کھیلنے والے ہندوستانی کپتان روہت شرما کو رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ وہ تیسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ شبھمن گل نے اپنا ٹاپ کا مقام بنائے رکھا ہے۔ حالانکہ وراٹ کوہلی کو رینکنگ میں نقصان ہوا ہے۔ اسپنر گیند باز کلدیپ یادو نے بھی چھلانگ لگائی ہے اور رویندر جڈیجہ بھی ٹاپ-10 گیند بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

شبھمن گل نے اپنا ٹاپ کا مقام قائم رکھا ہے، ان کے 784 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر770 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستانی بلے باز بابر اعظم موجود ہیں۔ روہت شرما 2 مقام اوپرآگئے ہیں، وہ پانچویں سے تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں۔ انہیں فائنل میں 76 رنوں کی اننگ کھیلنے کا فائدہ ملا ہے۔ اسی اننگ کے لئے انہیں فائنل میں پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

کلدیپ اور جڈیجہ کو بھی فائدہ، وراٹ کوہلی کو نقصان

وراٹ کوہلی چمپئنز ٹرافی فائنل میں 2 گیندوں میں ایک رن بناکرآؤٹ ہوگئے تھے۔ کوہلی کو آئی سی سی رینکنگ میں ایک مقام کا نقصان ہوا ہے، وہ چوتھے سے پانچویں نمبرپرآگئے ہیں۔ ان کے 736 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ہندوستانی اسپنر کلدیپ یادو کو بھی آئی سی سی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے تین مقام اوپرچھلانگ لگائی ہے، وہ 650 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پرآگئے ہیں۔ پہلے وہ چھٹے نمبر پر تھے۔ رویندر جڈیجہ 3 مقام اوپرآگئے ہیں، وہ ٹاپ-10 گیند بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ پہلے وہ 13 نمبر پرتھے، اب 616 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10ویں مقام پرآگئے ہیں۔

ورون چکرورتی کو ہوا بڑا فائدہ

چمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستانی اسپنر ورون چکرورتی کی کارکردگی بے حد شاندار رہی ہے، انہیں مسلسل اس کا فائدہ آئی سی سی رینکنگ میں بھی ملی۔ پہلے وہ 140 سے زیادہ مقام پراوپر آئے تھے، اب تازہ رینکنگ میں انہیں 16 مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ وہ 96 سے 80 نمبرپرآگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

48 minutes ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

1 hour ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

11 hours ago