مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ایلن مسک کے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
ایلن مسک نے ہندوستان میں انٹری سے متعلق نئے نئے راستے تلاش کرنے شروع کردیئے ہیں اور وہ تیزی سے اپنے بزنس کی توسیع کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹیلی کام کمپنی ایئرٹیل کے ساتھ ڈیل سائن کرنے کے بعد اب ایلن مسک کی سیٹیلائٹ بیسڈ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک نے مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔
ایلن مسک گزشتہ لمبے وقت سے ہندوستان میں اپنی سیٹیلائٹ بیسڈ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کو شروع کرنا چاہتے ہیں اور اب ایئرٹیل اور جیو سے ہاتھ ملانے کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کا یہ خواب شرمندہ تبیر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسٹار لنک کے ساتھ ہوئے اس معاہدے کی جانکاری جیو پلیٹ فارم لمیٹیڈ کے ذریعہ دی گئی ہے۔ بے شک ایلن مسک کی اسٹارلنک کمپنی کی ایئرٹیل اور ریلائنس جیو کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، لیکن اب بھی اسٹارلنک کو ہندوستان میں سروس شروع کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے اور ایسا اس لئے کیونکہ کمپنی کو ابھی کچھ اپرول ملنے باقی باق
صارفین کو کیسے ہوگا ڈیل سے فائدہ؟
ایئرٹیل اور ریلائنس جیو کے ساتھ اسٹارلنک کی اس ڈیل سے آپ لوگوں کو کس طرح سے فائدہ ہوگا؟ آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے۔ بتادیں کہ اسٹارلنک میں ہزاروں لوارتھ آربٹ سیٹیلائٹ ہیں اور یہ سیٹیلائٹ لیجرلنک کے ذریعہ ایک دوسرے سے کنیکٹ ہوتے ہیں، جس سے ڈیٹا تیزی سے ٹرانسمٹ ہوتا ہے۔ ڈیٹا اور تیزی سی ٹرانسمٹ ہونے سے آپ لوگوں کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کا فائدہ ملے گا۔ اسٹارلنک سروسیزاستعمال کرنے کے لئے ایک چھوٹی سی ڈیوائس کولگانے کی ضرورت ہے، جسے اسٹارلنک ٹرمنل بھی کہا جاتا ہے۔ اس ڈیوائس کو سیٹ اپ کرنے کے بعد سیٹلائٹ سے اس ڈیوائس میں سگنل ریسیو ہونے لگتے ہیں، جس سے لوگوں کو تیز انٹرنیٹ ملتا ہے۔
کیا ہے اسٹارلنک کا مقصد؟
اسٹارلنک کو ایلن مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعہ تیارکیا گیا ہے۔ اسٹار لنک کے ذریعہ لوگوں تک ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ پہنچانے کے لئے کمپنی کو کسی بھی طرح سے ٹاور لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسٹارلنک کا مقصد ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
رابڑی نے کہا کہ نتیش کو دیکھنا چاہئے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو…
کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ صرف 10 ہزار قدم چلیں،…
عامرخان بالی ووڈ کے سپراسٹارہیں اورانہوں نے تمام بلاک بسٹرفلمیں دی ہیں۔ وہیں اداکارنے حال…
سرکاری اندازوں کے مطابق رواں مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5…
چمپئنز ٹرافی فائنل میں 76 رنوں کی شانداراننگ کھیلنے والے روہت شرما کوآئی سی سی…
یہ دوسرا موقع ہے جب وزیر اعظم مودی ماریشس کے قومی دن کے مہمان خصوصی…