انٹرٹینمنٹ

عامرخان کیوں کرتے ہیں کم فلمیں سائن؟ اداکار نے خود بتائی بڑی وجہ، جان کر رہ جائیں گے حیران

عامرخان بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ مانے جاتے ہیں۔ وہ ان چند سپراسٹارس میں سے ایک ہیں، جو ایک ہی وقت میں کئی فلمیں کرنے میں یقین نہیں کرتے اور کچھ سالوں میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرتے ہیں۔ وہیں عامرخان نے حال ہی میں اس وجہ کا بھی انکشاف کیا، جس کے سبب انہوں نے کم فلمیں کرنی شروع کی تھیں۔

عامر خان کیوں کرتے ہیں کم فلمیں؟

دراصل، جاوید اختر کے ساتھ حال ہی میں بات چیت میں عامرخان نے انکشاف کیا کہ ڈیبیو فلم قیامت سے قیامت کے بعد انہیں تقریباً 400 آفرملے تھے، لیکن اس وقت ان کے پاس صحیح فلمیں منتخب کرنے کی سمجھ نہیں تھی۔ عامر خان نے کہا، ”اداکار ایک ساتھ 30 سے 50 فلموں میں کام کرتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انل کپور نے سب سے کم 33 فلمیں کیں۔ اسے دیکھتے ہوئے میں نے ایک ساتھ 10-9 فلمیں دستخط کرلی تھیں۔ حالانکہ جن ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کرنے کا میں نے خواب دیکھا تھا، ان میں سے کسی نے بھی مجھے کوئی کردارنہیں دیا۔ ان فلموں کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد ہی مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ میں ایک دن میں تین شفٹ میں کام کررہا تھا، میں خوش نہیں تھا۔ میں گھرجاکرروتا تھا۔“

میڈیا نے عامر خان کو بتا دیا تھا ون فلم ونڈر

عامر خان نے مزید کہا، ”لولولو، اول نمبراور تم میرے ہو جیسی فلمیں باکس آفس پرفلاپ رہیں۔ میڈیا نے مجھے ون فلم ونڈر قرار دیا۔ صحیح بھی تھا، میں اس کے لئے کسی کو قصوروارنہیں مانتا۔ اتب تک، مجھے یقین ہوگیا تھا کہ نہ صرف یہ تین فلمیں ناکام رہیں، بلکہ میری اگلی چھ فلمیں بھی ناکام ہوں گی کیونکہ وہ اور بھی بری تھیں۔ مجھے اپنا کیریئر برباد ہوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ میں دلدل میں پھنس گیا تھا، باہر نکلنے میں قاصر تھا۔ حالانکہ عامر خان کے کیریئر نے اس کے ٹھیک الٹ کیا اور آج وہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں۔

لاہور 1947 کو پروڈیوس کررہے ہیں عامر خان

وہ موجودہ وقت میں لاہور 1947 کوپروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم میں سنی دیول اور پریتی زنٹا اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم پریتی کی بالی ووڈ میں واپسی ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق، لاہور 1947 فی الحال ایڈیٹنگ فیز میں ہے اور عامرخان اگست 2025 میں فلم کو ریلیز کرنے کے لئے ایکسائیٹیڈ ہیں۔ ایک پروڈیوسرکے طورپر، وہ محسوس کرتے ہیں کہ مہینے میں چھٹیوں کا موسم فلم کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ اگست 1947 میں ہونے والی ہندوستان-پاکستان تقسیم کے پس منظرمیں بنائی گئی ہے۔ حالانکہ تاریخ پرحتمی فیصلہ ایڈیٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

19 minutes ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

19 minutes ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

50 minutes ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

60 minutes ago

Russia support India in UN: بہت ہو چکے مغربی ممالک، روس نے اقوام متحدہ میں بھارت کی ویٹو پاور کی کردی حمایت

روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

3 hours ago