قومی

Indians trapped in cyber-scam centers: میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحر پر جعلی کال سینٹرز میں کام کرنے پر مجبور پھنسے ہوئے 540 ہندوستانی شہریوں کی گھر واپسی، حکومت مزید شہریوں کی رہائی کے لیے پرعزم

میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد پر سائبر گھوٹالے کرنے والے ایک کال سینٹر پر کام کرنے پر مجبور تقریباً 540 ہندوستانی شہری پیر اور منگل کو ہندوستانی فضائیہ کے طیاروں میں واپس ہندوستان لائے گئے۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ 283 شہریوں کے ساتھ پہلی پرواز پیر کے دن تھائی لینڈ کے شہر مے سوت سے دہلی پہنچی۔ وہیں دوسرا طیارہ 257 شہریوں کے ساتھ منگل کے دن دہلی پہنچا۔

وزارت خارجہ نے پیر کو کہا تھا کہ ’’حکومت ہند میانمار سمیت مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں جعلی نوکری کی پیشکشوں کے شکار ہندوستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی وطن واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔‘‘ آج بدھ کے روز ایک تیسری پرواز سے مزید ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

شہریوں کے لیے حکومت کی ہدایت

ہندوستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو اس طرح کے گھوٹالوں کے خلاف خبردار کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ بیرون ملک کام دینے والے غیرملکی آجروں کے اسناد کی تصدیق حکومتی ذرائع سے ضرور کریں اور نوکری قبول کرنے سے پہلے بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ضرور چیک کریں۔

کیا ہے معاملہ؟

فروری میں تھائی لینڈ کے حکام کی جانب سے اس طرح کے جعلی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد ہندوستانیوں سمیت بہت سے دیگر ممالک کے افراد کو بچایا گیا تھا۔ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم شیناواترا نے 19 فروری کو کہا تھا کہ تقریباً 7,000 افراد کو میانمار میں غیر قانونی کال سینٹرز سے بچایا گیا ہے اور وہ سرحد پار تھائی لینڈ لائے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہندوستان کے علاوہ چین اور انڈونیشیا نے بھی اپنے کچھ شہریوں کو وطن واپس بلا لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

How defence manufacturers are building: دفاعی مینوفیکچررز بنا رہے ہیں لچکدار اور موافق آپریشنز، قومی سلامتی پر نہیں ہوگا کوئی سمجھوتہ

ورچوئل سمیولیشنز کمپنیوں کو حقیقی دنیا کے نظاموں میں خلل ڈالے بغیر دباؤ کی جانچ…

39 minutes ago

Digvijay Singh attacks PM Modi: اقلیتوں کے ساتھ دشمن جیسا برتاؤ… بی جے پی حکومتوں پرکانگریس لیڈر دگوجے سنگھ کا بڑا حملہ

وزیراعظم مودی کے وقف جائیداد اورمسلمانوں پردیئے گئے بیانوں کے بعد کانگریس نے سخت پلٹ…

45 minutes ago

Arogya Mandir in Delhi: دہلی میں ’محلہ کلینک‘ کی جگہ جلد کھلیں گے 70 ’آروگیہ مندر‘، ہر اسمبلی حلقہ میں ہوگا ایک سینٹر

دہلی حکومت کے ذرائع کے مطابق اگلے ایک مہینہ میں اس کے سینٹر تیار ہو…

59 minutes ago