منگل کو جن سمواد پروگرام کے دوران، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے فیس وصولی میں بے ضابطگیوں اور ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول سے بچوں کو نکالنے سے متعلق والدین کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ سی ایم ریکھا گپتا نے واضح کیا ہے کہ تعلیم کے میدان میں شفافیت، مساوات اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے تئیں حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو پوسٹ کیا
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’آج (منگل کو) جن سمواد پروگرام کے دوران کوئین میری اسکول، ماڈل ٹاؤن سے متعلق ایک معاملہ سامنے آیا، جس میں بچوں کے والدین نے غلط طریقے سے فیس وصول کرنے اور بچوں کو اسکول سے نکالنے کی شکایت درج کی۔ اس معاملے پر فوری توجہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحقیقات کے بعد سخت اور ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مزید کہا ’’دہلی حکومت تعلیم کے میدان میں شفافیت، مساوی مواقع اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ کسی بھی قسم کی ناانصافی، استحصال یا بے ضابطگی کے لیے صفررواداری کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ اس میں کوئی لاپروائی قبول نہیں کی جائے گی۔ ہمارا عزم واضح ہے، ہر بچے کو انصاف، عزت اور معیاری تعلیم ملنی چاہیے۔‘‘
بچوں کے والدین نے کی وزیر اعلیٰ سے شکایت
وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری ویڈیو میں طالب علم کے والد کہہ رہے ہیں کہ غیر قانونی فیس نہ دینے کی وجہ سے ہماری بیٹی کو اسکول میں بندھک بنا کر رکھا گیا۔ لڑکی نے اس کی شکایت ہم سے کی۔ اس کے بعد ہم اسکول انتظامیہ کے پاس گئے اور اس معاملے کی شکایت کی، لیکن ان کا رویہ نہیں بدلا۔ آج بھی اسکول سے فون آیا کہ جب آپ فیس ادا نہیں کر سکتے تو اپنے بچے کو اسکول سے لے جائیے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گزشتہ روز ہونے والی بی بی ایم بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے پانچ گھنٹے کے…
دوران خطاب امبانی نے اس شعبے کی اسٹریٹجک اور اقتصادی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ اس…
ایک معمر شخص، مبینہ طور پر ایک پاکستانی، بدھ کو پنجاب کے امرتسر کے قریب…
عدالت نے رام دیو کو حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا، جس میں…
اے پی ایس ای زیڈ نے سال کے دوران اپنے بین الاقوامی اثرات کو بھی…
جسٹس سوریہ کانت نے کہاکہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے تئیں آپ…