قومی

Supreme Court on Pahalgam attack: پہلگام حملے کی جانچ والی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار،عرضی گزار کو لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیاتھا کہ واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن سے کرائی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری سے کام لیں۔جیسے ہی عرضی گزار کے وکیل نے اپنا مقدمہ پیش کرنے کی کوشش کی، جسٹس سوریہ کانت اور این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت نے کہا، ‘جج تحقیقات کے ماہر کب سے بن گئے؟ ان کا کام قانونی تنازعات کو حل کرنا ہے۔

جسٹس سوریہ کانت نے کہاکہ کچھ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ملک کے تئیں آپ کا بھی کچھ فرض ہے۔ اس معاملے پر پورا ملک متحد ہے۔ ایسی باتیں نہ کہی جائیں جس سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے۔ جج نے کہا پہلے آپ درخواست دائر کریں اور اس کی تشہیر کریں، پھر آپ عدالت کو بتائیں کہ آپ اپنے مطالبے پر اصرار نہیں کریں گے؟ اس کے بعد عدالت نے درخواست میں لکھے گئے تمام مطالبات پڑھے۔ متاثرین کو معاوضہ اور سیاحوں کی حفاظت کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔ عدالت نے کہا کہ ان میں ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے جس میں سپریم کورٹ کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

عرضی گزار نے جموں و کشمیر سے باہر پڑھنے والے طلباء کا مسئلہ اٹھایا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات آپ کی درخواست میں کہیں نہیں لکھی ہے۔ طلباء کے بارے میں کچھ کہنا ہے تو ہائی کورٹ جائیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست فتح ساہو، جنید محمد اور وکی کمار نامی درخواست گزاروں نے دائر کی تھی۔ مرکز اور جموں و کشمیر حکومتوں کے علاوہ سی آر پی ایف، این ایس اے اور این آئی اے کو بھی اس میں فریق بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

5 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

5 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago