انٹرٹینمنٹ

Panchayat in WAVES Summit: ’پنچایت‘ کے نام بڑی کامیابی، ویوز میں شامل ہونے والی پہلی سیریز بنی، پی ایم مودی نے آج ہی کیا ہے سمٹ کا افتتاح

ممبئی: دیہی زندگی، سیاست اور رشتوں کو ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں پیش کرنے والی کامیاب ویب سیریز ’پنچایت‘ کے نام کے ساتھ ایک بڑی کامیابی جڑ گئی ہے۔ ’پنچایت‘ سیریز ممبئی میں منعقد ویوز سمٹ میں شامل ہونے والی پہلی سیریز بن گئی ہے۔

یکم سے 4 مئی تک جاری رہنے والے ویوز کے تیسرے دن ’میکنگ آف پنچایت: گراس روٹ اسٹوری ٹیلنگ‘ سیزن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سیریز کے اداکار جتیندر کمار، نینا گپتا سمیت پنچایت کی کہانی اور دیگر مسائل پر بات کریں گے۔

سیریز جس نے تین شاندار سیزن مکمل کیے ہیں اس میں نینا گپتا، رگھوبیر یادو، چندن رائے، جتیندر کمار جیسے اداکار اہم کرداروں میں ہیں۔ اب تک ’پنچایت‘ کے تین سیزن ریلیز ہو چکے ہیں۔ میکرز نے چوتھے سیزن کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (WAVES) کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ آج یہاں ممبئی میں 100 سے زیادہ ممالک کے فنکار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔ ایک طرح سے آج یہاں عالمی ہنر اور عالمی تخلیقی صلاحیتوں کے ایکو سسٹم کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ یعنی WAVES، صرف ایک مخفف نہیں ہے۔ یہ ایک Wave ہے ، کلچر کی، کریٹویٹی کی، یونیورسل کنیکٹ کی۔ ویوز ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جو آپ جیسے ہر آرٹسٹ، ہر تخلیق کار کا ہے۔ جہاں ہر آرٹسٹ، ہر نوجوان نئے آئیڈیا کے ساتھ تخلیقی دنیا کے ساتھ جڑے گا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ویوز سمٹ چار روزہ پروگرام ہے۔ اس کا اہتمام ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ اس سمٹ میں بالی ووڈ کے کئی ستارے شرکت کر رہے ہیں، شاہ رخ خان، اکشے کمار، انوپم کھیر، عامر خان سے لے کر دیپیکا پدوکون جیسے نام شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

22 minutes ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

22 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

2 hours ago