انٹرٹینمنٹ

Waves Summit 2025: پی ایم مودی نے ویوز سمٹ کا کیا افتتاح، کہا- یہ ایک ویو ہے- ثقافت کی، تخلیق کی

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں منعقدہ 4 روزہ ویوز سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ممبئی میں 100 سے زائد ممالک کے فنکار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے ہیں۔ ایک طرح سے، آج یہاں گلوبل ٹیلنٹ اور گلوبل کریٹویٹی کے ایک گلوبل ایکو سسٹم کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ یعنی WAVES، صرف ایک مخفف نہیں ہے۔ یہ ایک Wave  ہے ، کلچر کی، کریٹویٹی کی، یونیورسل کنیکٹ کی۔ ویوز ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جو آپ جیسے ہر آرٹسٹ، ہر تخلیق کار کا ہے۔ جہاں ہر آرٹسٹ، ہر نوجوان نئے آئیڈیا کے ساتھ تخلیقی دنیا کے ساتھ جڑے گا۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’آج یکم مئی ہے۔ آج سے 112 سال قبل 3 مئی 1913 کو ہندوستان میں پہلی فیچر فلم راجہ ہریش چندر ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے پروڈیوسر دادا صاحب پھالکے تھے اور کل ہی ان کا یوم پیدائش تھا۔ گزشتہ ایک صدی میں ہندوستانی سنیما نے ہندوستان کو دنیا کے کونے کونے میں لے جانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’آج WAVES میں اس پلیٹ فارم پر، ہم نے ہندوستانی سنیما کے کئی لیجنڈز کو ڈاک ٹکٹ کے ذریعے یاد کیا ہے۔ پچھلے سالوں میں، میں کبھی گیمنگ ورلڈ، کبھی موسیقی کی دنیا کے لوگوں سے، کبھی فلم سازوں سے ملا، کبھی اسکرین پر چمکتے چہروں سے ملا۔ ان چرچاؤں میں اکثر ہندوستان کی تخلیقی، تخلیقی صلاحیتوں اور عالمی تعاون کی باتیں ہوتی تھی۔ لال قلعہ سے، میں نے ’سب کا پریاس‘ کی بات کی ہے۔ آج میرا یہ یقین مزید پختہ ہو گیا ہے کہ آپ سبھی کی کوششیں آنے والے سالوں میںWAVES  کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گی۔

’’ہندوستان کے پاس کہانیوں کا خزانہ ہے‘‘

یہ کریٹ انڈیا، کریٹ فور ورلڈ کا صحیح وقت ہے۔ آج، جب دنیا اسٹوری ٹیلنگ کے نئے طریقے ڈھونڈ رہی ہے، تب ہندوستان کے پاس ہزاروں سالوں کی اپنی کہانیوں کا خزانہ ہے، اور یہ خزانہTimeless ، Thought-Provoking ہے اور Truly Global ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندوستان میں اورنج اکانومی کے عروج کا دور ہے۔ کنٹینٹ، کریٹویٹی اور کلچر اورنج اکانومی کے تین ستون ہیں۔ ہندوستانی فلموں کی پہنچ اب دنیا کے کونے کونے میں ہو رہی ہے۔ آج 100 سے زائد ممالک میں ہندوستانی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔ اس لیے آج بڑی تعداد میں غیر ملکی ناظرین انڈین کنٹینٹ کو سب ٹائٹلز کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔‘‘

ویوز سمٹ 2025 میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی سنیما کے 5 لیجنڈز: گرو دت، پی بھانومتی، راج کھوسلہ، رتوک گھٹک اور سلیل چودھری پر یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی لانچ کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

30 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

59 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago