قومی

Coal Scam Case: جیل میں بند سابق آئی اے ایس افسر رانو ساہو سمیت 12 ملزمین کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سماعت

سپریم کورٹ چھتیس گڑھ کے مشہور کوئلہ گھوٹالے میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند کئی سینئر عہدیداروں اور تاجروں کی باقاعدہ ضمانت عرضی پر اگلے ہفتے سماعت کرے گا۔ عرضی داخل کرنے والوں میں سابق آئی اے ایس افسران رانو ساہو، سومیا چورسیا، سمیر وشنوئی، سوریہ  کانت تیواری سمیت کل 12 ملزمان شامل ہیں۔ اس سے پہلے سبھی کو عبوری ضمانت دی جا چکی ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایس وی راجو جونیئر نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کو کہا۔ اس پر جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے تبصرہ کیا، ’’ای ڈی کا سارا بوجھ اے ایس جی راجو پر ہے، یہ کیس کسی دوسرے اے ایس جی کو بھی سونپا جا سکتا تھا۔‘‘

عبوری ضمانت کی شرائط اور سپریم کورٹ کی سختی

اس سے قبل عبوری ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر ملزمین گواہوں پر اثر انداز ہونے، شواہد سے چھیڑ چھاڑ یا تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی ضمانت فوری طور پر منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضمانت کے بعد بھی تمام ملزمین عدالتی احکامات پر عمل کریں۔

500 کروڑ کی وصولی، ضابطوں میں ہوئی تھی تبدیلی

اے سی بی نے چھتیس گڑھ میں مبینہ کوئلہ گھوٹالہ میں 500 کروڑ روپے کی غیر قانونی وصولی کی تحقیقات شروع کی تھی، جس کے بعد ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا۔ الزام ہے کہ کول ٹرانسپورٹیشن لیوی کے ضابطوں میں تبدیلی کرکے غیر قانونی وصولی کی گئی اور اس سے منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں خریدی گئیں جن میں کئی بے نامی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ سومیا چورسیا پر 29 جائیدادوں کا الزام EOW نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سومیا چورسیا اور ان کے خاندان کے نام پر 9.20 کروڑ روپے کی 29 غیر منقولہ جائیدادیں ہیں۔

رانو ساہو کی جائیداد اور تنخواہ میں تضاد

رانو ساہو نے 2015 اور 2022 کے درمیان تقریباً 4 کروڑ روپے کی جائیدادیں خریدیں، جب کہ ان کی کل تنخواہ 92 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ آئی اے ایس سمیر وشنوئی کی 2010 سے 2022 تک تنخواہ 93 لاکھ روپے تھی لیکن انہوں نے اپنی بیوی پریتی گودھرا کے نام 5 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثے خریدے جو ان کی تنخواہ سے 500 گنا زیادہ ہیں۔

ای ڈی کی جامع تحقیقات: کوئلہ اور شراب گھوٹالے کا پردہ فاش

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی ریاست میں کوئلے کی کان کنی اور شراب گھوٹالہ کی منی لانڈرنگ کے تحت سیاست دانوں، عہدیداروں اور ان سے وابستہ لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس گھوٹالے میں ایک منصوبہ بند غیر قانونی ریکوری اور مالی فراڈ سامنے آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Gopal Krishna

Recent Posts

Building collapses in Chandni Chowk: دہلی کے چاندنی چوک میں زیرتعمیر تین منزلہ عمارت منہدم، دو افراد ہلاک، ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

چاؤڑی بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب گلی ستارہ میں پیش آیا حادثہ، فائر بریگیڈ کی…

1 hour ago

Nitin Nabin visits the Gorakhnath Temple: بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین نے گورکھ ناتھ مندر میں کی پوجا ارچنا، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا استقبال

گورکھپور دورے کے دوسرے دن مندر پہنچے نتن نبین، تنظیمی عہدیداروں اور سابق ارکان پارلیمنٹ…

2 hours ago