دہلی میں محلّہ کلینک کی جگہ پر اب آروگیہ مندر نظر آئیں گے۔ دہلی حکومت پہلے مرحلے میں 70 آروگیہ مندر کی شروعات کرنے والی ہے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں ایک آروگیہ مندر شروع کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے ذرائع پر یقین کریں تو اگلے ایک مہینہ میں یہ تیار ہو جائیں گے۔ یہاں ابتدائی علاج کی سبھی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ آروگیہ مندر ’آیوشمان بھارت یوجنا‘ کے تحت کھولے جا رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں 1139 آروگیہ مندر کھولے جائیں گے۔
مرکزی حکومت کےساتھ ہوامعاہدہ
دہلی حکومت نے 5 اپریل کو ہی راجدھانی میں منصوبہ کو لے کر مرکزی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ اس کے بعد 10 اپریل کو آیوشمان منصوبہ کے ساتھ صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچہ کو فروغ دینے کے لیے ایک اور معاہدہ کیا گیا۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پہلے مرحلے میں 2.35 لاکھ کنبوں کو بیمہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ’آیوشمان بھارت‘ منصوبہ 27 اسپیشلائزیشنس میں 1961 طرح کے طبی علاج کے لیے مفت اور ’کیش لیس‘ علاج فراہم کرتا ہے جس میں دواؤں، ڈائگنوسٹک سروس،، اسپتال میں بھرتی ہونے، آئی سی یو میں دیکھ بھال، سرجری اور دیگر لاگت شامل ہیں۔
دس لاکھ روپے تک کا سالانہ ’ہیلتھ کور‘
اس منصوبہ کے تحت دہلی میں اہل کنبوں کو 10 لاکھ روپے تک کا سالانہ ’ہیلتھ کور‘ ملے گا، جس میں سے پانچ لاکھ روپے مرکز اور باقی پانچ لاکھ روپے دہلی حکومت فراہم کرے گی۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا تھا کہ راجدھانی میں اس منصوبہ کے نافذ ہونے سے دہلی کے 6.54 لاکھ اہل کنبوں یعنی تقریباً 30 لاکھ لوگوں کو 10 لاکھ روپے تک کا سالانہ صحت بیمہ ملے گا۔ وہیں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا تھا کہ دہلی میں اس منصوبہ کے مستفیدین ہندوستان بھر میں آیوشمان منصوبہ کے تحت فہرست میں شامل تقریباً 30957 اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ان 24 نئے اسپتالوں کی تعمیر پوری کریں گے جو گزشتہ حکومت کے ذریعہ نامکمل چھوڑے گئے تھے۔ ہم نے اس کے لیے دہلی حکومت کے بجٹ میں 1000 کروڑ روپے الاٹ کیے ہیں۔ اس سے دہلی کے اسپتالوں میں تقریباً 17000 بستر بڑھ جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…