قومی

Abu Asim Azmi gets pre Arrest Bail for Mumbai Court: اورنگ زیب معاملے پر ابوعاصم اعظمی کو ملی پیشگی ضمانت، ممبئی کورٹ نے لگائی شرائط

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کو عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ ابوعاصم اعظمی کو ممبئی کی ایک کورٹ نے آج منگل (11 مارچ) کے روز مغل بادشاہ اورنگ زیب کی تعریف کرنے سے متعلق تبصرہ کے لئے ان کے خلاف درج ایک معاملے میں پیشکی ضمانت دے دی۔ حالانکہ عدالت نے مہاراشٹراسمبلی سے 26 مارچ تک کے لئے معطل کئے گئے ابوعاصم اعظمی پرکچھ شرائط بھی لگائی گئی ہیں۔ ساتھ ہی انہیں 20 ہزار روپئے کا ضمانتی مچلکہ جمع کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ ہفتے جنوبی ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں مہانگرکے مان کھرد-شیوا جی نگراسمبلی سیٹ کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے خلاف انڈین جوڈیشل کوڈ (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ ان پربی این ایس کی دفعہ 299 (جان بوجھ کراوربدنیتی سے کسی بھی گروہ کے مذہبی عقائد کی توہین کرنا)، 302 (کسی بھی مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانا) اور356 (2) (ہتک عزت) کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ابوعاصم اعظمی پرلگائیں یہ شرائط

حالانکہ ابوعاصم اعظمی کوراحت دیتے ہوئے عدالت نے کچھ شرائط بھی لگائی ہیں، جس میں 20 ہزارروپئے کا سالوینٹ ضمانتی بانڈ بھرنا شامل ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ابوعاصم اعظمی تین دن (14، 13، 12 مارچ، 2025) جنوبی ممبئی کے مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن جائیں گے، جہاں پرمعاملہ درج کیا گیا ہے اورجانچ میں تعاون کریں گے۔

اورنگ زیب سے متعلق ابوعاصم اعظمی نے کیا کہا؟

ابوعاصم اعظمی پرمذکورہ کیس مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے تبصرہ سے متعلق کیا گیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹریونٹ کے صدر اوررکن اسمبلی  نے کہا تھا کہ اورنگ زیب کے دوراقتدار میں ہندوستان کی سرحدیں افغانستان اوربرما (میانمار) تک پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے اورنگ زیب کے دورکا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا،”ہمارا جی ڈی پی (عالمی جی ڈی پی) کا تقریباً 24 فیصدی تھا اورہندوستان کوسونے کی چڑیا کہا جاتا تھا۔“ ساتھ ہی ابوعاصم اعظمی نے اورنگ زیب اورمراٹھا راجا چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے درمیان لڑائی کوسیاسی لڑائی قراردیا تھا۔ عدالت کے سامنے ابوعاصم اعظمی کی طرف سے دلیل دی گئی کہ ان کا یہ تبصرہ کسی شخص کی توہین کرنے یا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے نہیں کیا گیا تھا۔ ان کے وکیل مبین سولکرنے عدالت کوبتایا کہ ایف آئی آرمیں ان کے مؤکل کے خلاف کسی جرم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ترک دیا کہ زیربحث تبصرے کسی بھی شخص کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے ارادے سے نہیں کئے گئے۔ پھرایڈیشنل سیشن جج وی جی رگھوونشی نے ابوعاصم اعظمی کی پیشگی ضمانت کی عرضی کوقبول کرلیا اورانہیں پیشگی ضمانت مل گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago